لاہور(نیوز ڈیسک)سُپرماڈل ایان علی کی گرفتاری کے بعد دوران تفتیش انکشافات پرفلم، ٹی وی اورفیشن انڈسٹری کی معروف اداکاراﺅں اور ماڈلزمیں تشویش کی لہردوڑ گئی۔ایان علی کی گرفتاری پراداکارائیں اور ماڈلزپریشان دکھائی دیتی ہیں جب کہ اہم بااثر شخصیات بھی معاملات کو دبانے کے لیے سرگرم ہوچکی ہیں۔یواین پی کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اداکاراﺅں اورماڈلز نے ایک طرف اپنے اثاثے اور بینک اکاﺅنٹس میں پڑی رقوم کو قریبی عزیزو اقارب کے حوالے کرنا شروع کردیا توکچھ نے بااثرشخصیات سے مدد مانگ لی ہے۔معروف اداکاراﺅں اور ماڈلز کے علاوہ غیرمعروف ماڈلز، اداکاراﺅں اور رقاصاﺅں کے بیرون ممالک دوروں کے حوالے سے بھی تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس صورتحال میں بہت سی غیرمعروف ماڈلز، ڈانسرز اور اداکاراﺅں نے کچھ عرصہ کے لیے انڈرگراﺅنڈ ہوچکی ہیں۔اس حوالے سے فلم، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کواس معاملے کوسنجیدگی سے دیکھنا چاہیے حکومت کو اس معاملے کی تحقیقات بڑے پیمانے پرکرنی چاہیے۔ اداکاراﺅں اورماڈلز کے فنی پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ اس پروفیشن میں آنے سے پہلے کے اثاثوں کی بھی چھان بین ہونا بے حدضروری ہے۔