منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

عامر، شاہ رخ اور سلمان کے ساتھ کام لیے تیار

datetime 18  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

1

بالی وڈ کے کامیاب ترین تینوں خانوں کو ایک ساتھ پردے پردیکھنے کی تمنا بہت سے فلم شائقین کو مدت سے رہی ہے۔اور مسٹر پرپفیکشنسٹ یعنی عامر خان کے تازہ بیان کو مانیں تو جلد ہی شائقین کی یہ تمنا بھی پوری ہو سکتی ہے۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا ’شاہ رخ کےساتھ کام کرنے میں کوئی پرہیز نہیں ہے۔‘انھوں نے سلمان خان کے ساتھ بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔عامر نے کہا ’فلم کی کہانی ایسی ہونی چاہیئے جس میں سلمان اور شاہ رخ کے ساتھ کام کر سکیں۔ میں نے تو ان دونوں کےساتھ کام کرنے سے کبھی انکار ہی نہیں کیا۔ اچھی کہانی ملےتو ساتھ کام کر سکتا ہوں۔‘بالی وڈ کے ان تینوں خانوں کے ایک ساتھ کام کرنے کا مسئلہ میڈیا میں بہت بار بحث کا موضوع بن چکا ہے۔

2

لیکن اس بارے میں تازہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب چند روز قبل معروف ڈانس ڈائریکٹر اور فلم ساز فرح خان نے کہا تھا کہ تینوں خانوں کو ایک ساتھ خدا بھی نہیں لا سکتا۔فرح خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ایک ہی فلم میں تینوں کو ایک ساتھ لانے کی ماضی میں اپنی سطح کی کوششیں کی تھیں لیکن ناکام رہی تھیں۔عامر خان نے اب سے 20 برس قبل سلمان کے ساتھ ’انداز اپنااپنا‘ نامی ایک کامیڈی فلم کی تھی جو کافی مقبول ہوئی تھی۔ لیکن اس کے بعد سے ان دونوں نے ساتھ میں کوئی فلم نہیں کی۔شاہ رخ خان اور سلمان خان نے بھی فلم ’ کرن ارجن ‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’ہم تمہارے ہیں صنم‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ لیکن عامر اور شاہ رخ کی جوڑی والی کوئی بھی فلم ابھی تک نہیں آئی ہے۔عامر خان کے اس بیان کے بعد فلم ساز اور ان کے پرستار توخوش ہو سکتے ہیں لیکن ابھی باقی دونوں خانوں کی منظوری بھی ضروری ہے۔ انتظار طویل ہے اور دیکھتے ہیں یہ کب ختم ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…