ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

فرحان اختر بھی انو شکا شرما کے مداح نکلے

datetime 16  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی / نیویارک(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے اداکار اور فلمساز فرحان اختر نے فلم ”این ایچ 10“ میں متاثر کن اداکاری کرنے پر انوشکا شرما کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی شاندار اداکاری کا سلسلہ جاری رکھے۔فرحان اختر نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ” انوشکا شرما این ایچ 10میں بہت دلچسپ چیزیں سننے کو ملیں اور اس فلم میں تمہاری شاندار پرفارمنس پر تمہیں مبارکباد دیتا ہوں، کیپ انسپائرنگ “۔ دوسری طرف فرحان اختر نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کی جس میں صنفی مساوات کے اہم مسئلے پر بات چیت ہوئی۔ اس کانفرنس میں ہالی ووڈ کی اہم شخصیات میرل سٹریپ، کرس مارٹن، اینی ہیتھ وے اور ڈکوٹا فیننگ اور بھارت سے اداکار و گلو کار فرحان اختر نے شرکت کی۔ انھوں نے صنفی مساوات کے اہم مسئلے پر تفصیلی بات چیت کی۔فرحان اختر نے بھارت میں تشہیری مہم ” مرد“ جس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کے ساتھ ہونے والی ذیادیتوں کے خلاف آواز اٹھانا ہے کے حوالے سے بھی بات کی اور بھارت میں خواتین کی صورتحا ل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ فرحان اختر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کانفرنس میں شرکت کا تجربہ اچھا رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…