منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

وینا ملک اپنی حرکتو ں سے باز نا آئی ،بالی ووڈ کو پیشکش کر ڈالی

datetime 16  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) مشہور اداکارہ وینا ملک نے بھرپور انداز سے شوبز میں واپسی فیصلہ، اپریل میں پاکستان آئیں گی۔وینا ملک جو دبئی میں اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ قیام پذیر ہیں، انھوں نے دوبارہ سے شوبز سرگرمیوں شروع کرنے جارہی ہیں۔ اس حوالے سے وینا ملک نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ شوبز سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کی تھی تاکہ اپنے شوہر اور بچے کو وقت دے سکوں۔ میرے پاس فلم اور ٹی وی پروجیکٹس کے لیے رابطے کیے جارہے ہیں جب کہ میں ہی ہاں نہیں کر رہی۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ دراصل پلاننگ اور ہوم ورک مکمل کیے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھاتی، اب ایک اداکارہ وماڈل ہونے کے ساتھ بیوی اور ماں بھی ہوں، اس لیے دوہری ذمے داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کے لیے پوری تیاری کرکے آرہی ہوں۔ ماہ اپریل میں پاکستان آرہی ہوں جہاں بھرپور انداز سے شوبز سمیت سماجی سرگرمیوں کو شروع کروں گی۔ فلم کے حوالے سے کیے جانے والے سوال پر انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھی معیاری فلمیں بننے لگی ہیں جس کی بے حد خوشی ہوئی ہے اور میں بھی اپنے شوہر کے ہمراہ فلم اور ڈرامہ پروڈکشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔وینا ملک نے کہا کہ بالی وڈ سے ابھی بھی مجھے آفرز ہیں جس کے بارے میں ان سے بات چیت چل رہی ہے اور ہوسکتا ہے کہ جسے ہی پاکستان آو¿ں تو وہیں سے بھارت جانا پڑے۔ وینا ملک سماجی کام کرنے کا شوق تو مجھے شروع دن سے ہی رہا ہے اور اس سلسلے کو مزید مستحکم کرنا چاہتی ہوں کیونکہ میں اپنے چاہنے والوں کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہوں ، اسی لیے شوبز کے ساتھ سماجی سرگرمیوں میں بھی اپنا کردار ادا کرتی رہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ جس نے مجھے ماں کے عظیم مقام سے نواز دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…