اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

سلمان خان ہمیشہ میری زندگی کا اہم ترین حصہ رہیں گے: کترینہ

datetime 14  مارچ‬‮  2015 |

ئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے سلمان خان بہت منفرد اور دلچسپ انسان ہیں اور ہمیشہ ان کی زندگی کا اہم ترین حصہ رہیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سلمان خان کے بغیر میرا بالی ووڈ کا سفر اتنا آسان نہ ہوتا جتنا یہ سفر میرے لئے آسان رہا۔ وہ بہت دوستانہ مزاج اور مخلص انسان ہیں، میری ان سے ان کے والدین سے، بھائیوں سے اور ان کی بہن ارپیتا سے بہت اچھی دوستی ہے اور یہ پورا خاندان بہت محبت کرنے والا اور اچھے دل والا ہے۔ کترینہ نے کہا کہ سلمان خان دوسرے لوگوں سے بہت مختلف اور منفرد ہیں لیکن وہ بہت اچھے انسان ہیں اور میرے لئے بہت اہم ہیں۔  واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف ایک عرصے تک بہت اچھے دوست رہے اور ان کی شادی کی خبریں بھی سامنے آ رہی تھیں جب دونوں کے راستے جدا ہو گئے۔ ان دنوں کترینہ کیف اور رنبیر کپور ایک دوسرے سے بہت قریب ہیں اور ایسی خبریں بھی سامنے آ چکی ہیں کہ گزشتہ سال دسمبر میں دونوں نے لندن میں خفیہ طور پر منگنی بھی کر لی تھی۔ رنبیر اور کترینہ نے کبھی اپنے تعلقات کا اقرار نہیں کیا ۔ سلمان خان اور کترینہ کیف تو اکثر ایک ساتھ دیکھے جاتے تھے لیکن رنبیر اور کترینہ نے آج تک کسی پارٹی کا تقریب میں ایک ساتھ شرکت نہیں کی۔  سلمان اور رنبیر کے درمیان بطور اداکار موازے کے حوالے سے کترینہ نے کہا کہ دونوں ایک دوسرے سے مختلف انداز کے اداکار ہیں، اس لئے ان کی اداکاری کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…