پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انوشکا کی فلم “این ایچ ٹین” نے دھوم مچا دی

datetime 14  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم این ایچ ٹین نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی۔ انوشکا شرما اس فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں جبکہ انہوں نے فلم میں مرکزی کردار بھی ادا کیا ہے۔ ان کے مقابل نیل بھوپلم نے ہیرو کا کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم کی ہدایتکاری نودیپ سنگھ نے کی ہے۔ فلم میں انوشکا شرما نے میرا کا کردار نبھایا ہے جبکہ نیل نے ان کے خاوند ارجن کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم کی کہانی کے مطابق میرا رات گئے اکیلی گھر جا رہی ہوتی ہے جب اس پر کچھ غنڈے حملہ کر دیتے ہیں، میرا کسی طرح جان بچا کر وہاں سے بھاگ جاتی ہے لیکن اس واقعے سے سخت خوفزدہ بھی ہو جاتا ہے۔ اس کا خاوند ارجن اس کے ساتھ موجود نہ ہونے پر کافی شرمندگی محسوس کرتا ہے اور میرا کو نارمل کرنے کے لئے ایک ریسٹورنٹ میں اسے کھانا کھلانے لے جاتا ہے۔ واپسی پر انہیں ایک بچی کو اغوا کا منظر دیکھنے کو ملتا ہے، ارجن مداخلت کرتا ہے اور اس کے بعد شروع ہوتی ہے کہ اس گینگ کی ارجن اور میرا سے خوفناک اور طویل لڑائی کی کہانی، فلم کا نام این ایچ ٹین رکھا گیا ہے۔ اس کا مطلب نیشنل ہائی وے ٹین ہے، یہ بھارت کی مقبول ترین شاہراہ ہے۔ چار سو تین کلومیٹر طویل یہ شاہراہ دہلی سے شروع ہوتی ہے اور ہریانہ، بہادر گڑھ، روہتک، ہسار، فتح آباد، سسرا سے ہوتی ہوئی پاکستانی سرحد تک پہنچتی ہے۔ فلم میں انوشکا اور نیل کے علاوہ درشن کمار نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ بطور پروڈیوسر انوشکا شرما کی پہلی فلم ہے اور ان کی پہلی کاوش کی زبردست تعریف کی جا رہی ہے۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…