لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز نے کولوراڈو میں واقع اپنا گھر بیچنے کا فیصلہ کر لیا، اس گھر کی قیمت 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر لگائی گئی ہے۔ ٹام کروز نے 298 ایکڑ پر مشتمل یہ گھر تب خریدا تھا جب انہوں نے نکول کڈمین سے شادی کی تھی۔ نکول کڈمین سے علیحدگی کے بعد ٹام کروز نے اداکارہ کیٹی ہومز سے شادی کی تاہم یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔ اس دوران ٹام کروز ایک دو بار ہی اس گھر میں رہائش پذیر رہے۔ ہالی ووڈ سٹار کے پراپرٹی ایجنٹ بل فینڈل کے مطابق ٹام کروز اس گھر کو اس لئے بیچنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اسے اب استعمال نہیں کرتے۔ گھر چار بیڈرومز پر مشتمل ہے جبکہ اس میں بہرین ووڈن ورک ہوا ہوا ہے۔ یہ گھر شہر سے بیس منٹ کی مسافت پر ہے۔ اس گھر کے ساتھ ہی 16 سو ایکٹر کا گیسٹ ہائوس بھی ہے۔ ٹام کروز ہالی ووڈ کے ان ستاروں میں شامل ہیں جو پراپرٹی کی خرید و فروخت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال ہی لاس اینجلس میں 34 کروڑ ڈالر کی پراپرٹی خریدی تھی۔
ٹام کروز نے اپنا گھر5کروڑ90لاکھ ڈالر میں بیچنے کا فیصلہ کر لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری















































