منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

فروزن کی سنیما سکرین پر واپسی کی تصدیق

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ہالی وڈ(نیوز ڈیسک) امریکی فلم ساز کمپنی ڈزنی نے اپنی کامیاب ترین اینیمیٹڈ فلم ’فروزن‘ کا سیکوئل بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔
جمعرات کو کمپنی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’موسم کی پیشنگوئی: سردیاں آنے کو ہیں۔ ڈزنی اینیمیشن فروزن 2 تیار کر رہی ہے۔‘
اس ٹویٹ کے ساتھ کمپنی نے فلم کے مرکزی کرداروں ایلسا اور اینا کی تصویر بھی شائع کی۔
ڈرنی نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ نئی فلم کی ہدایات اس سلسلے کی پہلی فلم کے ہدایتکار کرس بک اور جینیفر لی ہی دیں گے۔
فلم کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
فروزن سیریز کی پہلی فلم عالمی باکس آفس کی تاریخ میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی پانچویں بڑی فلم ثابت ہوئی تھی۔
سنہ 2013 کے آخر میں ریلیز ہونے والی فلم اب تک دنیا بھر میں ایک ارب 27 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔
2014 میں اس نے دو آسکر ایوارڈ بھی جیتے جن میں بہترین اینیمیٹڈ فلم کے علاوہ بہترین اوریجنل نغمے کا ایوارڈ شامل تھا۔
فروزن کو تاریخ کی سب سے کامیاب اینیمیشن فلم کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…