اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

شاعرہ ادا جعفری انتقال کرگئیں

datetime 13  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ممتاز شاعرہ ادا جعفری انتقال کرگئیں۔ اداجعفری کو اردو کی پہلی بڑی خاتون شاعرہ قرار دیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے انھیں اردو شاعری کی پہلی خاتون کا خطاب ملا۔ادا جعفری 22اگست 1924کو بھارتی شہر بدایوں میں پیدا ہوئیں۔ ان کا خاندانی نام عزیزجہاں تھا۔ آغازمیں ادا بدایونی کے نام سے شعر کہے۔ 1947میں نورالحسن جعفری سے شادی کے بعد اپنا نام ادا جعفری لکھنے لگیں۔ اداجعفری کی شاعری اور خودنوشت پر مبنی 6کتابیں منظرعام پرآئیں جن میں ’میں سازڈھونڈتی رہی، شہردر شہر، غزالاں تم توواقف ہو، سازسخن بہانہ ہے، موسم موسم (کلیات) اور خودنوشت جورہی سوبے خبری رہی‘ شامل ہیں۔اداجعفری مصنفہ بھی تھیں اورمعاصر اردوادب میں انھیں نمایاں مقام حاصل تھا۔ حکومت پاکستان نے انھیں تمغہ امتیازعطاکیا۔ آدم جی ایوارڈ کے علاوہ انھیں پاکستان رائٹرز گلڈنے بھی ایوارڈ سے نوازاجبکہ نارتھ امریکا اوریورپ کی ادبی تنظیموں نے بھی ان کی شاندار خدمات پر اعزازات دیے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…