اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

ویوین رچرڈز اپنی بیٹی مسابا کی شادی میں شرکت کریں گے

datetime 13  مارچ‬‮  2015 |

ممبئی (نیوز ڈیسک)کرکٹ کے کھیل کے مقبول ترین بلے باز اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان سر ویوین رچرڈز اپنی بیٹی مسابا کی شادی میں شرکت کریں گے، ویوین رچرڈز نے مسابا کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان کی شادی میں شرکت کے لئے ہر صور بھارت پہنچیں گے۔ مسابا ویوین رچرڈز اور ان کی ماضی کی گرل فرینڈ بھارتی اداکارہ نینا گپتا کی بیٹی ہیں۔
ویوین رچرڈز اور نینا گپتا کی کہانی 80 کی دہائی میں بالی ووڈ کی مقبول ترین کہانیوں میں شمار ہوتی ہے۔ ویوین رچرڈز 80 کی دہائی میں دنیا کے مقبول ترین کرکٹر تھے۔ بھارتی اداکارہ نینا گپتا ان کی دیوانی تھیں، ویوین میچ کھیلنے بھارت پہنچے تو نینا نے ان سے ملاقات کی اور محبت کا بھی اظہار کر دیا، ویوین بھی نینا کی لمبی زلفوں کے اسیر ہو گئے اور یوں دونوں کچھ عرصہ ایک ساتھ بھی رہے۔ اسی دوران ان کی بیٹی ہوئی جس کا ناما مسابا رکھا گیا۔ ویوین اور نیتا کے تعلقات زیادہ عرصہ قائم نہ رہے، یوں دونوں نے شادی نہ کی اور علیحدہ ہو گئے۔ نینا گپتا نے 2008 میں امریکہ میں رہائش پذیر بھارتی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ویویک مہرہ سے شادی کی ۔
نینا اور ویوین کی بیٹی مسابا ممبئی میں ہی رہائش پذیر ہیں اور فیشن ڈیزائنر ہیں۔ انہوں نے رواں سال جنوری میں بزنس مین مدھو مینتینا سے منگنی کی، ویوین اس منگنی کی تقریب میں تو شریک نہ ہو سکے لیکن انہوں نے اب پانی بیٹی سے وعدہ کیا ہے کہ وہ شادی کی تقریب کا حصہ ضرور بنیں گے۔ شادی کی تقریب نومبر میں ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…