منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

راہگیر کو ٹکر مارنے پر اداکارہ گیتا کپور گرفتار

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ممبئی (نیوز ڈیسک) مشہور بالی ووڈ کوریوگرافرگیتا کپورکو تیز رفتار ڈرائیونگ کے الزام میں ممبئی پولیس نے گرفتار کیا. بعد میں پولیس اسٹیشن سے ہی ان کو ضمانت مل گئی. گیتا پر اپنی گاڑی سے تیس سال کے ایک نوجوان کو ٹکر مار کر اسے زخمی کرنے کا الزام ہے. گرفتاری کے بعد پولیس گیتا کو ممبئی کے ورسووا پولیس سٹیشن لے کر آئی ہے. ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ 12 مارچ کی صبح پانچ بجے گیتا اپنی سفید ہونڈا کار سے چار بنگلہ علاقے میں جا رہی تھی تو اس نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی. اس ٹکر میں موٹر سائیکل سوار بری طرح زخمی ہو گیا.
گیتا کپور کی دفعہ 338 اور 279 کے تحت گرفتاری ہوئی ہے. گیتا کپور پر لگائی گئی دفعات ضمانتی تھی، لہذا پولیس اسٹیشن سے ہی ان کو ضمانت مل گئی.
ادھر حادثہ میں زخمی نوجوان کا ممبئی کے ہسپتال میں علاج چل رہا ہے. زخمی نوجوان کے خاندان ممبئی پولیس پر سوال کھڑے کر رہے ہیں اور الزام لگا رہے ہیں کہ حادثے کے وقت گیتا نشے میں تھی.
اگرچہ ممبئی پولیس کا دعوی ہے کہ گیتا کپور کی میڈیکل جانچ ہوئی تھی جس میں شراب یا نشہ آور اشیاء کے استعمال کی تصدیق نہیں ہو پائی تھی. پولیس سے بھی کہہ رہی ہے کہ جب بھی ضروری ہوگا وہ گیتا کو پوچھ گچھ کے لئے بلائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…