منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

کرشمہ اور اپین پٹیل جلد نظر آئیں گے ’نچ بلئے‘ کے سیزن 8میں

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوذ ڈیسک )ٹی وی ریلٹی شو ’بگ باس‘8 سے سرخیوں میں آئے ادکار اپین پٹیل اور ادکارہ کرشمہ تننا جلد ہی پھر ساتھ ساتھ نظر آئیں گے ۔ دونوں جلد ہی ’نچ بلئے کے سیزن7 میں اپنے ڈانس کا ہنر دکھائیں گے۔ دونوں بگ باس میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے نظر آئے تھے۔ ان دونوں کی وجہ سے شو کی ٹی آرپی میں کافی اضافہ دیکھا گیا تھا۔خیال رہے کہ ’’نچ بلئے‘‘ جلد ہی شروع ہونے والا ہے۔ وہیں خبریں آرہی تھی کہ اس سال اس شو کی جج اداکارہ پرینکا چوپڑہ بھی ہو سکتی ہے۔ ناظرین کے لئے یہ ایک بڑی خوش خبری یہ ہو گی کہ ایک بار پھر وہ دونوں شرکاء کو ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔ خیال رہے کہ فرح خان بھی ’بگ باس‘ میں دونوں کو ’اپما‘ کہ کر بلاتی تھیں۔اپین پٹیل 36 چائنا ٹاؤن ، نمستے لندن اور عجب پریم کی غضب کہانی جیسی فلموں میں سپورٹر ورل ادا کر چکے ہیں اپین آخری بار تامل فلم ’آئی‘میں نظر آئے تھے ۔ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ رہی تھی۔ اب وہ چھوٹے پردے پر ڈانس کرتے دکھائی دیں گے۔ وہیں کرشمہ اس سے پہلے ٹی وی سیریل’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ ’کامیڈی سرکس مہاسنگرام ‘ ’بال دیر‘ میں کام کر چکی ہیں۔کرشمہ بالی ووڈ فلم ’گرینڈ مستی ‘ میں اہم کردار میں تھی۔ جلد ہی وہ سنی لیون کی آنے والی فلم ’ٹینااور لولو‘ میں نظر آئیں گی۔ دونوں کی جوڑی پھر ایک بار چھوٹے پردے پر دھمال مچانے کو تیار ہیں۔ حال ہی میں دونوں ستاروں نے ایک ساتھ اپنی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شائع کی تھی۔ خیال رہے کہ ’بگ باس‘ کے گھر میں ہی اپین نے کرشمہ کو پر پوز کیا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…