جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

لارا دتہ فلم ”فتور“ کی کاسٹ میں شامل ،اہم کر دار میں جلو ہ گر ہو ں گی

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) فلم ”فتور“ کی مرکزی کاسٹ میں ادیتیہ رائے کپور‘ کترینہ کیف‘ ادیتی راو¿ حیدری‘ اشکے اوبرائے‘ طلعت عزیز اور ریکھا پہلے ہی شامل ہیں اور اب لارا دتہ بھی اس فلم کی کاسٹ کا حصہ بن گئی ہیں جب کہ اجے دیوگن بھی ایک مختصر سے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔اداکارہ فلم میں آرٹ گیلری کی سرپرست کے کردارمیں جلوہ گرہوں گی۔ لارا دتہ نے کہا کہ فلم میں یہ کردار ادا کرنے کے لیے وہ انتہائی پرجوش ہیں ان کی بیٹی کو فلم کے لیے ان کا کیا گیا گیٹ اپ بے حد پسند آیا ہے‘ ان کی بیٹی نے ان کو اس حلیے میں ”بیوٹی فل“ کا خطاب دیا ہے تاہم وہ بے حد خوش ہیں فلم جلد ہی مکمل کرلی جائے گی۔ڈائریکٹر ابھیشیک کپور کی یہ فلم چارلس ڈکن نے ناول ” گریٹ ایکسپیک ٹیشن “ سے ماخوز ہے۔ دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فلم کے ہیرو ادیتیہ رائے کپور بھی اس فلم ” فتور “ میں ایک پینٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں اور کترینہ کیف اس کی تخلیقی صلاحیتوں والی ساتھی کے کردار میں ہے۔ادیتیہ رائے کپور اور لارا دتہ فلم کے بعض ڈرامائی مناظر میں بھی ایک ساتھ دیکھے جائیں گے۔ اس کے بعد لارا دتہ اپنے شوہ مہیش بھوپتی کی فلم ”شامیانہ “ میں بھی کام کریں گی جب کہ کے کے مینن اس کے ساتھی اداکار ہوں گے‘ اس کے علاوہ لارا کے پاس ایک اور فلمی پروجیکٹ ”چلو چائنہ “ بھی ہے جو کہ اس کی اپنی پروڈکشن سے ” چلو دلی “ کا سیکوئل ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…