اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پر ینکا چوپڑا نے اہم کر دار ادا کر نے کی حامی بھرلی

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی و±ڈ کی مشہور ہیروئن پرینکا چوپڑا نے امریکی ٹی وی کے ایک ڈرامے میں تفتیشی ادارے ایف بی آئی کی ایجنٹ کا کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی چینل ’اے بی سی نیٹ ورک‘ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے مطابق ماضی کی مِس ورلڈ ایک سال کے لیے چینل کے ڈرامے ’کوانٹیکو‘ میں خفیہ ایجنٹ کا کرادر ادا کریں گی۔پرینکا چوپڑا اعتراض، کرِش اور ڈان جیسی ہِٹ فلموں کے علاوہ بالی و±ڈ کی کئی فلموں میں مرکزی کردار کر چکی ہیں۔ان کے علاوہ انھیں کمینے، سات خون معاف اور میری کوم جیسی فلموں میں غیر روایتی اور بولڈ کرداروں کی وجہ بہت سراہا گیا ہے۔کوانٹیکو کی فلمبندی شروع ہو چکی ہے اور یہ ڈرامہ ایف بی آئی کے جوان ایجنٹوں کے گرد گھومتا ہے جن میں سے ہر ایجنٹ کسی خفیہ مقصد کے لیے ایف بی آئی سے منسلک ہوتا ہے۔ڈرامے میں پرینکا ’ایلکس‘ نامی ایجنٹ کا کردار کریں گی جس کا ماضی اس کے ٹریننگ کیمپ پر پہنچنے کے تھوڑے ہی دنوں بعد سامنے آنا شروع ہو جاتا ہے۔ پرینکا کے مدمقابل مرد کردار جیک میکلاگلِن ادا کریں گے جو آجکل امریکہ میں دکھانے جانے والے ہِٹ ڈرامے ’بیلیو‘ کی وجہ سے بہت مشہور ہو چکے ہیں۔گذشتہ کچھ برسوں میں کئی بھارتی اور بھارتی نڑاد امریکی اداکار امریکی ٹی وی کے کئی معروف ’سوپس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جن میں ہوم لینڈ، نیوز روم، بِگ بینگ تھیوری، ہاو¿س آف کارڈز اور ’دا گ±ڈ وائف‘ بہت مقبول ہوئے۔ تاہم پرینکا بالی و±ڈ کا پہلا بڑا نام ہے جو امریکی ٹی وی سکرین پر جلوہ گر ہو رہا ہے۔اے بی سی کے ساتھ معاہدے کے بعد ایک بیان میں پرینکا کا کہنا تھا: بطور اداکار میں مسلسل اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو چیلنج کرتی رہتی ہوں۔جب کوانٹیکو کے ڈائریکٹر کاسٹنگ کیلی لی نے مجھے اے بی سی چینل کی فیملی میں شامل ہونے کی پیشکش کی تو میں نے فوراّ حامی بھر لی۔ میں ڈرامے کی پروڈکشن ٹیم اور اس میں شامل انتہائی منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ کام کر کے بہت خوش ہوں۔‘یاد رہے کہ ماضی میں پرینکا گائیکی کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کر چکی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ وہ بالی وڈ میں کام جاری رکھیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…