منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

امیتا بھ بچن نے تینو ں خانو ں کی تعریف میں کمی نا چھو ڑی

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیو زڈیسک) بھارت میں فلمی دنیا پر حکمرانی کرنے والے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے تینوں خانز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلم نگری میں اپنی اداکاری سے طوفان مچایا ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے بھارتی فلم نگری پرراج کرنے والے شارخ خان ، سلمان خان اورمسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شارخ خان کا عزم قابل رشک ہے جب کہ عامرخان بہترین صلاحیتوں سے مداحوں کوخوب محظوظ کرتے ہیں تاہم دبنگ خان کے بارے میں بگ بی نے کہا کہ فلموں میں ان کا شاندار کیریر ان کی صلاحیتوں کے باعث ہے۔امیتابھ بچن کے مطابق تینوں اداکاروں نے بالی وڈ انڈسٹری میں اس وقت قدم رکھا جب عوام سینیما سے اکتائے ہوئے تھے اور ان خانز نے اپنی اداکاری کے ذریعے نہ صرف سینما گھروں کی رونقیں بحال کی بلکہ بہترین اداکاری کے باعث اپنے مداحوں کے دلوں میں بھی گھر کر لیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی لیڈر نے تینوں خانز کی فلموں پرپابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا تھا کہ تمام ہندو اپنے گھروں کی دیواروں پر سے ان کے اشتہار بھی ہٹائیں کیوں کہ ان کی وجہ سے “لو جہاد” یعنی مسلمان لڑکوں کی ہندو لڑکیوں شادی کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…