اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

جسٹن بیبر ٹینس مقابلے میں یوجینی کو زیر نہ کر سکے

datetime 12  مارچ‬‮  2015 |

کیلیفورنیا(نیوز ڈیسک) امریکی نوجوان گلوکار جسٹن بیبر گلوکاری کے شعبے میں اگرچہ بہت مقبول اور کامیاب ہیں لیکن جب بات ہو کھیل کی تو پھر پروفیشنل پلیئرز ہی اچھی کر کردگی دکھا پاتے ہیں، جسٹن بیبر نے بھی چیریٹی مقابلے میں کینیڈا کی ٹینس سٹار یوجینی بوشارڈ کو چیلنج کیا لیکن انہیں زیر کرنے میں ناکام رہے اور یوجینی با آسانی مقابلہ جیت گئیں۔ امریکی اداکار ول فیرل نے کیلیفورنیا میں چیریٹی مقاصد کے لئے نمائشی ٹینس میچوں کا اہتمام کیا جس میں یوجینی بوشارڈ، ڈینیلا ہنکچووا اور فرنینڈو ورڈاسکو جیسے ٹینس سٹارز شریک ہوئے، ساتھ ہی کامیڈین کیون ہارٹ بھی اس کا حصہ بنے۔ نمائشی میچوں میں جسٹن بیبر نے یوجینی کے ساتھ پیئر بنا کر ایک میچ جیتا تاہم جب بات آپس میں مقابلے تک پہنچی تو یوجینی ہی فاتح رہیں۔ اس موقع پر ٹینس اور شوبز ستاروں کے ساتھ ان کے پرستاروں نے تصویریں بنوائیں اور آٹو گراف لئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…