جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سوناکشی کا پاپا کے ساتھ کام کرنے کا خواب ہوگا پورا

datetime 10  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) ’دبنگ‘گرل سوناکشی سنہا جلد ہی اپنے پاپا ‘شاٹگن’ شترگھن سنہا کے ساتھ ایک فلم میں نظر آئیں گی۔ فلمساز اے آر مرگداس نے اپنی آنیوالی فلم کے لئیسوناکشی سنہا اور شترگھن سنہا کو ایک ساتھ سائن کیا گیا ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ ہفتہ سے شروع ہو جائے گی۔اس فلم میں شترگھن سنہا کی ایک اہم کردار ہے۔ اگرچہ فلم کا نام ابھی تک فائنل نہیں کیا گیا ہے، لیکن یہ تامل کی سپر ہٹ فلم ’موناگر‘ کی ریمیک ہے۔فاکس اسٹار اسٹوڈیو کی اس فلم میں ولین کا رول فلمسازانوراگ کشیپ ادا کر رہے ہیں۔ فلم ’گجنی اورہالی ووڈ کے بعد مرگداس کی یہ تیسری ہندی فلم ہوگی۔وہیںسوناکشی سنہا ان دنوں خوش نہیں ہیں۔

 کسی اور کی وجہ سے نہیں بلکہ خود سے اور اس کی وجہ ہے ان کا باب ہیئر کٹ! اپنے اس نئے ہیئر کٹ کی وجہ سے ان پر کوئی انڈین ڈریس سوٹ ہی نہیں کر رہا ہے۔ ایسا سوناکشی سنہاکو لگتا ہے اور اسی وجہ سے وہ دکھی ہیں۔دراصل، یہ تو سب کو پتہ ہے کہ سوناکشی سنہا کو ساڑی پہننا کتنا پسند ہیں۔ہر فلم میں وہ اپنی اس فیوریٹ ڈریس میں نظر آ ہی جاتی ہیں۔ ساڑی کے ساتھ سوناکشی سنہا کے لمبے بال خوب اچھے لگتے ہیں۔ انہیں بھی یہ خوب پسند ہے، لیکن گزشتہ سال اکتوبر میں نئے لک کی چاہت میں انہوں نے اپنے طویل بالوں کی قربانی دے دی۔دراصل،سوناکشی سنہاچھوٹے بال رکھنا چاہتی تھیں، جنہیں وہ پانچ منٹ میں سکھا سکیں اور اسی لئے انہوں نے باب ہیئر کٹ اپنانے کا فیصلہ کر لیا، لیکن ابسوناکشی سنہا کے لئے ان کا یہ ہیئر کٹ ان کے لئے مصیبت بن گیا ہے۔ انہیں لگتا ہے کہ ان کا یہ ہیئر کٹ کسی بھی انڈین ڈریس کے ساتھ سوٹ نہیں کر رہا ہے۔ اسی لئے جب بھی وہ خود کو عکس میں دیکھتی ہیں تو اداس ہو جاتی ہیں!



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…