جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

رضا مراد نے 19زبانوں میں فلمیں کرکے ریکارڈ قائم کرد یا

datetime 9  مارچ‬‮  2015 |

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی وڈاسٹاررضا مراد نے بھارت میں بولی جانے والی 19زبانوں کی فلموں میں اداکاری کے جوہردکھا کرمنفرد ریکارڈ قائم کردیا۔

اپنے طویل فنی سفرکے دوران رضامراد نے ہندی ، اردو، پنجابی، بھوجپوری، تامل، گجراتی، بنگالی، راجستھانی، مراٹھی، ہریانوی، ناگپوری، آسامی، اوریا، تیلگو، کناڈا، ملایلم، چھتیس گڑھی، ریشیئن اورانگریزی زبانوں میں بننے والی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔ اس منفرد ریکاڈ کواپنے نام کرنے والے رضامراد نے ممبئی سے فون پربات کرتے ہوئے ’’ایکسپریس‘‘ کوبتایا کہ اپنے فنی سفرکے دوران جب کام شروع کیا
تویہ معلوم نہ تھا کہ ایک ایسا منفردریکارڈ میرے کریڈٹ میں آجائے گا۔
میں نے اس حوالے سے ہمیشہ تجرباتی اندازکو اپنایا اورکیرئیر میں یہ تجربہ بہت شاندار رہا۔ مختلف زبانوں میں بننے والی فلموں میں کام کرنے سے جہاں مجھے مختلف زبانیں سیکھنے اورسمجھنے کا موقع ملا، وہیں مختلف قوموں کے رسم ورواج جان کربھی بہت کچھ سیکھا۔ انھوں نے کہا ہے کہ اب میں چاہتا ہوں کہ مجھے پاکستان سے بھی کوئی اچھی فلم آفرہو جس میں کام کرکے میں دونوں ممالک کواورقریب لاسکوں‘ اچھا پروجیکٹ ملا تو ضرور پاکستان آؤں گا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…