جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

کئی دہائیوں سے معروف خواتین کے کامک کردار

datetime 9  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اس فیچر میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر حیران کر دینے والی ’ونڈر وومن‘ سمیت بلی کا روپ دھارنے والی خاتون تک ہم نے کتابی شکل میں موجود کارٹون کہانیوں یا کامک سیریز میں خواتین کے ان کرداروں کا جائزہ لیا ہے جو گذشتہ کئی دہائیوں سے نوجوان لڑکیوں کو متاثر کر رہی ہیں۔سن 1941 میں ڈی سی کامکس کے ذریعے پہلی بار سامنے آنے والا خیالی کردار ’ونڈر وومن‘ جو ایمزون کی جنگجو شہزادی ہیں۔ وہ تصویری کہانیوں میں سب سے زیادہ مقبول خاتون کردار ہیں۔اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ونڈر وومن کی تصاویر کو ٹی شرٹس پرچھاپ کے بھی واضح کیا گیا۔
شی ہلک

2

شی ہلک غیر معمولی خیالی کردار ہلک کی کزن ہیں۔ انھیں اعلیٰ صلاحیتیں اس وقت ملیں جب ایک بار ان کے جسم میں ہلک کا خون منتقل کیا گیا۔ لیکن شی ہلک مزاجاً ہلک کی نسبت اچھے مزاج کی حامل ہیں۔ گرین لیڈی کے نام سے معروف شی ہلک کامک سیریز ایوینجر اور فینٹیسٹک فور کی بھی رکن ہیں۔
سپائڈر وومن

3

سپائڈر وومن نامی خاتون کردار مارول کامکس میں 1977 میں سامنے آیا۔ یہ ایک ایسی نوجوان لڑکی جیسیکا ڈریو کی کہانی ہے جو تابکاری دھات یورینیم کے زہریلے اثرات کا شکار ہوجاتی ہیں اور ان کے والد مکڑی کا مادہ بطور دوا ان کے جسم میں داخل کرتے ہیں۔
سٹورم

4

سٹورم یعنی طوفان نامی اس کردار کو لڑنے کی صلاحیت سے نوازا گیا ہے۔ایکس مین وولورائین نےسٹورم کی اعلیٰ تربیت کی ہے۔
سائیلوک

5

سائیلوک ایک خاموش کردار ہے۔ اور اس کی کہانی پہلی بار 1976 میں منظرپر آئی۔ اس خیالی کردار میں ٹیلی پیتھی اور بغیر کسی واسطے کے دور کی چیزوں میں حرکت کرنے کی قوت موجود ہے اور یہ خطرناک ہتھیاروں پر اپنی توجہ مرکوز کر سکتا ہے۔سائیلوک ایک پوشیدہ فنکار بھی ہیں جو سابقہ فیشن ماڈل اور طویل عرصے تک ایک مین سے وابستہ رہی ہیں۔
الیکترا

6

الیکترا نامی کردار پہلی بار 1981 میں بنایا گیا۔ وہ اولمپک لیول پر کھیلنے والی ایتھلیٹ اور جمناسٹک پلیئر ہیں۔ وہ مارشل آرٹ اور دست بدست لڑائی کرنے میں مہارت رکھتی ہیں۔
کیٹ وومن

7

کیٹ وومن نامی خاتون کردار پر 1940 سے لے کر اب تک لاتعداد کامک بکس چھپ چکی ہیں۔ دو آسکر ایوارڈ یافتہ اداکاراو¿ں نے بھی یہ کردار ادا کیا۔اینی ہیتھ وے نے ڈراک نائٹ رائسز اور میشل فیفر نے بیٹسمین ریٹرن کا کردار ادا کیا۔
سپر گرل

8

سپر گرل نامی کردار ایک نوجوان لڑکی کارازوئل کا ہے جو کرپٹان نامی سیارے سے زمین پر راکٹ کے ذریعے اس وجہ سے آئی کیونکہ ان کا سیارہ تباہ ہو رہا ہوتا ہے۔ سپر گرل میں سپر مین جیسی تمام صلاحیتیں ہیں جو ایک نئی طالبہ کی حیثیت سے سکول بھی جاتی ہیں۔
بیٹ گرل

9

بابرا گورڈن جنھیں بیٹ گرل ’چمگادڑ‘ لڑکی کا نام دیا گیا ہے۔ وہ ایک پر اعتماد جوان لڑکی ہیں۔ وہ اپنے والدجو کہ گوتھم شہر میں کمشنر گورڈن ہیں کی طرح انصاف پر یقین رکھتی ہیں۔ لیکن ہوتا یہ ہے کہ ان کے لیے حد سے زیادہ حساس ان کے والد انھیں پولیس کے محکمے میں جانے سے منع کرتے ہیں اور اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھوں میں لے لیتی ہیں۔
کیپٹن مارول

10

کیپٹن مارول نامی یہ کردار مارول کامکس کی جانب سے 1967 میں منظر عام پر آیا۔ کیپٹن مارول میں بہت سی صلاحیتیں ہیں جن میں فضا میں اڑان، طاقت کو بڑھانے اور ہاتھ سے تکلیف پہنچانے والی توانائی خارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
لوئس لین

11

ایکشن کامک میں پہلی بار 1938 میں لوئس لین کا کردار سامنے آیا۔ وہ ڈیلی پلینٹ سے وابستہ ہیں اور بڑے شہر میں ایک تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔
یاد رہے کہ پہلی بار خواتین کا عالمی دن 1909 میں امریکہ میں منایا گیا تھا۔ 1911 میں اسے ڈنمارک، جرمنی، آسٹریا، سوئٹزر لینڈ میں منایاگیا ہے جبکہ اب یہ دنیا کے متعدد ممالک میں ہر سال آٹھ مارچ کو منایا جاتا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…