ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مہیش بھٹ سینسر بورڈ کے رویے سے ناراض

datetime 8  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)مہیش بھٹ نے سینسر بورڈ کے رویے کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ بھی کیا ہے بالی وڈ کے فلم ساز مہیش بھٹ سینسر بورڈ کے رویے سے کافی خفا ہیں اور ان کے خیال میں اس سے فلم کی تخلیق پر اچھے اثرات نہیں پڑے ہیں۔حال میں سینسر بورڈ نے گلوکار وکاس جوشی کے ایک نغمے سے’بامبے‘ لفظ کو حذف کرنے کا کہا ہے۔اس کے علاوہ سینسر بورڈ نے کچھ الفاظ کی فہرست بناتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ان الفظ کا استعمال فلموں اور گانوں میں نہیں کیا جا سکتا ہے۔مہیش بھٹ نے سینسر بورڈ کے رویے کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے مکیش بھٹ نے کہا کہ’سینسر شپ جیسا پوری دنیا میں نہیں ہو رہا ہے تو یہاں کیوں اس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔‘’حکومت تبدیل ہونے کے ساتھ ہی سینسر بورڈ کے صدر بدل جاتے ہیں۔ حکومت کا ہی کوئی نمائندہ ہی نیا سربراہ بنتا ہے اور پھر شروع ہوتا ہے نیا کھیل جس میں سنیما والے سب سے آسان نشانہ ہوتے ہیں اور پہلا حملہ ان پر ہی کیا جاتا ہے۔مہیش بھٹ نے وزیراعظم مودی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ’جو ہر سطح پر ہم اتنے آگے بڑھ گئے ہیں تو پھر سنیما کی دنیا کو پیچھے کیوں لے کر جا رہے ہیں۔بھارت میں اس وقت سینسر بورڈ خبروں میں ہے اور سنیچر کو ہی اس نے اداکارہ انوشکا شرما کی فلم ’این ایچ 10‘ کو بالآخر ریلیز کی اجازت دے دی۔لیکن سینسر بورڈ نےبعض مناظر اور مکالموں پر قینچی چلانے کے بعد ہی یہ اجازت دی۔بہر حال انوشکا شرما اجازت ملنے پر مطمئن ہیں تو انھیں قینچی چلائے جانے پر قدرے افسوس بھی ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…