جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سٹار وارز کی ساتویں فلم ”دی فورس اویکنز“ کا نیا ٹریلر جاری

datetime 8  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہالی ووڈ: (نیوز ڈیسک) دیوہیکل آڑن طشتریاں، انوکھے جہاز اور دیوقامت روبوٹس آ رہے ہیں دنیا کو حیران و پریشان کرنے، جی ہاں خلائی مخلوق کے دیوانے ہو جائیں تیار کیونکہ سٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم دی فورس اویکنز کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ جے جے ابرامز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو جدید روبوٹس اور اڑن طشتریوں پر سوار ہو کر نئے خلائی مشنز پر روانہ ہونگے۔ فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں جان بویگا، ڈیزی ریڈلے، ایڈم ڈرائیور، آسکر ایساق، اینڈی سرکس، ہیریسن فورڈ اور مارک ہیمل سمیت دیگر شامل ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر ہالی ووڈ کو جراسک پارک جیسی کئی کامیاب فلمیں دینے والے کیتھلین کینیڈی ہیں جبکہ یہ فلم والٹ ڈزنی پروڈکشنز کے بینر تلے 18 دسمبر کو سینما گھروں میں کھڑکی توڑ نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…