منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

بالی وڈ فلم میں بے نظیر کا کردار روینہ ٹنڈن نبھائیں گی

datetime 5  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)ہندوستانی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ ایک فلم میں پاکستان کی سابقہ وزیراعظم بے نظیر بھٹو کا کردار میں امکان ہے کہ روینہ ٹنڈن نبھائیں گی۔بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007ءکو راولپنڈی میں قتل کردیا گیا تھا۔اس فلم کا اب تک نام نہیں طے کیا گیا ہے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس فلم کی تیار میں روینہ بھی دلچسپی رکھتی ہیں۔اس سے پہلے کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کی سابق وزیراعظم کے حالاتِ زندگی پر مبنی اس فلم کے لیے ودیا بالن کو بے نظیر کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی گئی تھی۔ لیکن تازہ ترین خبر ہے کہ ودیا بالن کے بجائے روینہ ٹنڈن پاکستان کی کرشمہ ساز رہنما کا کردار ادا کریں گی۔این ڈی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ”چند دن پہلے، روینہ نے اس فلم کے اسکرپٹ رائٹر سے ملاقات کی تھی، اور انہوں نے فلم کا موضوع انہیں سنایا تھا۔ روینہ نے فلم کا اسکرپٹ پڑھا ہے اور اس کو پسند بھی کیا ہے۔ یہ ایک مضبوط کردار ہے اور وہ اس کردار کو حاصل کرنے کی خواہشمند ہیں۔“یہ بھی بتایا گیا ہے کہ روینہ نے جرات مند منصوبے کو پروڈیوس کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے این ڈی ٹی وی نے مزید بتایا کہ ”یہ کہانی واضح طور پر بے نظیر بھٹو کی زندگی کی بنیاد پر تحریر کی گئی ہے۔ روینہ نے اسکرپٹ میں کچھ تبدیلیوں کا مشورہ دیا اور جیسے ہی یہ تبدیلیاں مکمل ہوجائیں گی، وہ اس کے لیے ایک ڈائریکٹر کی تلاش شروع کردیں گی اور اس کے ساتھ ساتھ فلم کی باقی کاسٹ بھی فائنل کردی جائے گی۔“



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…