منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

گوشت پر پابندی سے کچھ بالی ووڈ ایکٹر زپریشان کچھ خاموش

datetime 5  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں گائے کے گوشت بیچنے اور رکھنے پر پابندی لگانے کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ اس پابندی پر ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ شوبز کی شخصیات نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کیا ہے اور اسے مناسب اقدام قرار نہیں دیا۔روینا ٹینڈن کا کہنا تھا کہ میرے لیے اہم نکتہ یہ ہے کہ زبردستی کرنا مناسب نہیں بلکہ ہر انسان کے انتخاب پر چھوڑ دیا جائے کہ وہ کیا کھانا چاہتا ہے اور کیا نہیں۔ویشل دادلانی نے کہا کہ میں تو سبزی خور ہوں اور یہ پابندی مجھے متاثر نہیں کرتی تاہم انتخاب کی آزادی اہم ہے اور خاص طور پر ایسے ملک میں جہاں 30 فیصد لوگ گائے کا گوشت کھاتے ہوں۔یودے چوپڑنے کہا کہ میرے خیال میں گائے کے گوشت پر پابندی کا ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ سرخ گوشت کم سے کم کھانا چاہئے لیکن اس کا منفی پہلو یہ ہے کہ یہ بھارت کومذہبی اسٹیٹ بنائے جانے کی طرف ایک قدم ہے۔سومونا چکروتی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ایشو کی بجانے حکومت کو کرپشن، غربت، انفراسٹرکچر جیسے معاملات پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیئے۔فرحان اخترکے مطابق یہ کچھ عجیب سا لگتا ہے کہ مہاراشٹرا میں اب کوئی گائے کا گوشت نہیں کھا سکتا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…