منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

کمائی کے لحاظ سے دپیکا ہیروئنوں میں سرفہرست

datetime 5  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)فلمی دنیا میں آج کل ہیروئنوں میں بہت زیادہمقابلہ ہوگیا ہے اور نیوکمر کے آنے سے پرانی ہیروئنوں میں اور بھی زیادہ ہوگیا ہے۔ مگر کچھ ہیروئنیں سدا بہار ہوتی ہے اوروہ اپنا کام بھی اور کمائی بھی روزبروز اچھی کرتی جارہی ہیں ان کڑی میں گذشتہ کئی برسوں سے عروج پر رہی دپیکا پدوکون ہیں جن کی گنتی آج کل کہ ٹاپ ہیرئینوں میں ہوتی ہیں وہ گذشتہ  سالوں سے کمائی کے لحاظ سے سب سے اوپر نظرآرہی ہیں۔ حسینہ دپیکا پڈوکون اس وقت اپنے عروج پر ہیں اور ان کی لگ بھگ ہر فلم ہی سو کروڑ کلب کا حصہ بن رہی ہے جس میں نیا اضافہ ہیپی نیو ایئر کی شکل میں ہوا ہے۔ان کی آخری تین فلمیں ‘یہ جوانی ہے دیوانی، چنائی ایکسپریس اور رام لیلا’ نے سو کروڑ کلب میں جگہ بنائی تھی اور شاہ رخ کے ساتھ نئی فلم نے بھی یہ سنگ میل طے کرکے انہیں سو کروڑ کلب کی ملکہ بنا دیا ہے۔دپیکا نے اپنا کریئر فرح خان کی فلم ‘اوم شانتی اوم’ میں بولی وڈ کنگ خان کے مدمقابل شروع کیا تھا جس کی کامیابی نے ان کے پرستاروں کی تعداد بڑھائی اور ناقدین کو گرویدہ بنالیا۔بولی وڈ میں کامیاب ڈیبیو کے بعد اداکار نے ‘بچنا اے حسینو اور لو آج کل’ جیسی ہٹ فلمیں دیں، تاہم اس کے بعد دپیکا کا کریئر مختلف فلموں کی ناکامی سے زوال پذیر نظر آنے لگا۔ان حالات میں فلم ‘کاک ٹیل’ دپیکا کے کریئر میں ٹرننگ پوائنٹ کی شکل میں ابھر کر سامنے آئی جس میں ان کی بے باک اداکاری کو بہت زیادہ سراہا گیا۔گزشتہ برس ان کی پہلی فلم ‘ریس ٹو’ تھی جس میں وہ سیف علی خان کے ساتھ نظر آئیں جو اگرچہ ناقدین کو تو کچھ زیادہ نہیں بھائی تاہم دیکھنے والوں نے اسے بہت پسند کیا اور وہ 2013 میں پہلی سو کروڑ کمانے والی فلم بنی

۔ویسے تو یہ ریس کے نام سے سنہ 2008 میں بننے والی ہٹ فلم کا سیکوئل تھی لیکن فلم کی کہانی کچھ نئے انداز سے پیش کی گئی۔اس کے بعد ‘یہ جوانی ہے دیوانی’ میں دپیکا کی رنبیر کے ساتھ جوڑی باکس آفس پرخوب جمی، اس رومانوی فلم نے تین سو کروڑ کے قریب بزنس کیا۔ فلم کی کہانی من موجی نوجوان لڑکے بنی یعنی رنبیر کپور اور دیسی گرل نینا کا کردار نبھانے والی دپیکا کی محبت سے بھرپور تھی۔فلم کے گانے ‘بدتمیز دل اور بلم پچکاری’ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے جبکہ بولی وڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کی گانے گھاگرا میں پرفارمنس نے فلم کو مزید پْرکشش بنا دیا۔بعد ازاں شاہ رخ خان اور دپیکا کی ‘چنائی ایکسپریس’ نے 373 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا، دپیکا کو چنائی ایکسپریس پر ان کے کردار کیلئے تین ایوارڈز دئیے گئے۔چنائی ایکسپریس مصالحہ فلم رہی جو ایکشن، تھرل اور مزاح سے بھرپور تھی، جس میں دیپیکا ایک روایتی جنوبی ہندوستانی لڑکی کے کردار میں نظر آئیں۔سال کی آخری فلم ‘رام لیلا’ تھی جس میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ دپیکا کی جوڑی نے شائقین کو دیوانہ کر دیا، اس فلم نے 200 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔فلم ‘رام لیلا’ کو ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے ڈائریکٹ کیا جس میں دپیکا اور رنویر گجراتی لڑکی اور لڑکے کے روپ میں دکھائی دیئے۔رواں برس دپیکا نے ایک بار پھر شاہ رخ کے ساتھ تیسری مرتبہ ہیپی نیو ایئر میں کام کیا جس نے صرف تین دن میں ہی سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…