جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

فلموں میں ناکامی کے بعدگووندا دوبارہ ٹی وی پرواپس

datetime 5  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ،(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کے سٹار گووندار اپنی دوسری فلمی اننگز میں بہت حد تک ناکامی کے بعد اب ٹی وی کا سہارا لے رہے ہیں۔گووندا اب ریئلٹی شو ‘ڈانس انڈیا ڈانس سپر مام’ میں جج کے طور پر نظر آئیں گے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران گووندا نے مزاحیہ انداز میں کہا: ‘میں بہت چوزي ہو گیا ہوں۔ اتنا زیادہ کہ چوز (پسند یا انتخاب) کرنے کے لیے کچھ بچا ہی نہیں۔ اس لیے پھر سے ٹی وی پر واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گووندا اس سے پہلے سنہ 2001 میں گیم شو ‘جیت چھپر پھاڑ کے’ ہوسٹ کر چکے ہیں لیکن شو نے جس کارکردگی کا آغاز میں مظاہر کیا اسے جاری نہیں رکھ سکا اور اسے جلد ہی بند کر دیا گیا۔ سنہ 2004 میں گوندا نے سیاست میں قدم رکھا اور ممبئی سے انتخاب جیت کر رکن پارلیمان بنے۔
سنہ 2003 سے 2013 کے درمیان انھوں نے صرف تین فلمیں ‘بھاگم بھاگ’ (2006)، ‘پارٹنر’ (2007) اور’لائف پارٹنر’ (2009) کیں۔خیال رہے کہ ٹی وی پر بھی یہ گووندا کی دوسری اننگز ہوگی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…