ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارتی اداکار رنبیر کپور ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں میڈیا کی جانب سے اداکارہ قطرینہ کیف کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ’ارے یار‘ کہہ کر اپنی کرسی سے اٹھ کھڑے ہوئے اور وہاں سے چلے گئے۔رنبیر اور قطرینہ کی دوستی کے چرچے تب ہوئے جب سپین میں تنہائی میں چھٹی مناتے ہوئے ان کی خفیہ طور پر لی گئی تصاویر ایک جریدے نے شائع کی تھیں۔حالانکہ دونوں نے کبھی کھلے الفاظ میں اسے قبول تو نہیں کیا ہے لیکن ایک دوسرے کو ’خاص‘ ضرور بتایا ہے۔اس سپین والے قصے کے بعد رنبیر کپور جب بھی میڈیا کے سامنے آئے ہیں قطرینہ کے بارے میں سوال ضرور ا±ٹھا ہے اور رنبیر نے کوئی نہ کوئی جواب بھی ضرور دیا ہے۔جب سے بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے پروگرام ’کافی وِد کرن‘ میں رنبیر اور قطرینہ کے رشتے پر تبصرہ کیا ہے تب سے ہی دونوں کی شادی کی قیاس آرائیوں نے بھی زور پکڑا ہے۔تاہم رنبیر کپور کا اپنی شادی کے بارے میں کہنا ہے ’مجھے نہیں پتہ کہ میں کب شادی کروں گا۔ شادی بہت ہی قدرتی عمل ہے اور میں اس طرح کا انسان نہیں ہوں جو کہے گا میں 32 سال کا ہوں اب مجھے شادی کر لینی چاہیے۔‘رنبیر نے مزید کہا کہ ’جب مجھے بچے چاہیے ہوں گے یا مجھے اور میری پارٹنر کو لگے گا کہ یہ صحیح وقت ہے تو ہم شادی کر لیں گے۔‘رنبیر کپور کے فلمی کرئیر میں فلمیں ہٹ بھی رہیں اور فلاپ بھی۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ا±ن کی فلم ’roy‘ ناکام رہی ہے اور رنبیر کو انہی ناکامیوں سے ڈر بھی لگتا ہے۔رنبیر کہتے ہیں ’مجھے ناکامیوں سے ڈر لگتا ہے پر کامیابی اور ناکامی سے الگ کیسے رہ سکتا ہوں۔ مجھے اپنے رشتوں میں ناکامی سے بھی ڈر لگتا ہے چاہے وہ آپ کے دوست ہوں، والدین ہوں یا پارٹنر۔ آپ ناکامی سے ڈریں گے تبھی آگے بڑھیں گے۔‘2015 میں رنبیر کی دو فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں۔ پہلی فلم انوراگ کشیپ کی ہے جبکہ دوسری فلم کے ہدایتکار انوراگ باسو جس میں رنبیر کے ساتھ ہیروئن یقیناً قطرینہ کیف ہی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































