جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

بی جے پی تنگ نظر ی،ہندوں کو خانز کی فلمیں دیکھنے سے منع کردیا

datetime 2  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماوں کی تنگ نظری، ایک بار پھر سامنے آگئی۔ بی ٹاون کے خان بی جے پی رہنما کی آنکھوں میں کھٹکنے لگنے۔ سادھوی پراچی نے ہندوں کو شاہ رخ ، سلمان اور عامر کی فلمیں دیکھنے سے منع کردیا۔عامر ،شاہ رخ اور سلمان خان جن کی بالی ووڈ میں شہرت بلندیوں پر ہے۔فلم انڈسٹری میں کنگ خان کی بادشاہت ہے تو دبنگ خان کی شہرت اور عامر خان تو ماننے ہی مسٹر پرفیکٹ جاتے ہیں۔خانز کی فلم انڈسٹری میں اہمیت بی جے پی رہنما کو ٹینشن دینے لگی ہے۔بھارت کی حکمراں جماعت کی متنازع خاتون رہنما سادھوی پراچی نے ایک اور چنگاری بھڑکا دی۔دل میں چھپی مسلم دشمنی لبوں پر آگئی۔بی جے پی کے ساتھ ہندو انتہا پسند جماعتوں کی بیٹھک لگی تو خاتون گرو سادھوی پراچی نے انتہا پسندی کا سبق پڑھایا۔کہتی ہیں ہندووں کو تینوں خانز کی فلموں کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ہندو بچے شاہ رخ ،سلمان اور عامر کی فلموں سے غلط چیزیں سیکھ رہےہیں۔صرف یہ ہی نہیں سادھوی جی یہ بھی بولیں کہ ہندووں کو اپنے گھر کی دیواروں پر سے سلمان ، شاہ رخ اور عامر کے پوسٹرز بھی ہٹا دینے چاہئیں۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…