جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عدنان سمیع کی انڈین شہریت کیلئے ‘دوبارہ’ درخواست

datetime 2  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی گلوکارعدنان سمیع خان نے ایک مرتبہ مسترد کیے جانے کے باوجود دوسری مرتبہ ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔ہندوستانی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق 43 سالہ گلوکار دو سال قبل بھی ہندوستانی شہریت کے لیے درخواست دے چکے تھے، تاہم اسے مسترد کردیا گیا۔وزارت داخلہ کے غیرملکیوں کی ڈویڑن کے افسر کے مطابق عدنان سمیع خان نے دوبارہ درخواست جمع کرائی ہے، جو ابھی زیرغور ہے۔گزشتہ ماہ ہندوستانی وزارت داخلہ نے وزارت قانون سے پوچھا تھا کہ عدنان سمیع کو ہندوستانی شہریت دی جا سکتی ہے یا نہیں، لیکن وزارت قانون نے یہ کہہ کر درخواست نمٹانے سےا نکار کردیا کہ سٹیزن شپ ایکٹ کے تحت کسی غیر ملکی کو ہندوستانی شہریت دینے کی ذمہ داری وزارت داخلہ پرعائد ہوتی ہے۔تاہم وزارت قانون کا کہنا تھا کہ وہ سٹیزن شپ ایکٹ کی شرائط کی تشریح کے ساتھ اس کیس کا فیصلہ کرنے میں وزارت داخلہ کی مدد ضرورکرسکتی ہے۔واضح رہے کہ ہندوستانی سٹیزن شپ ایکٹ کے تحت ا±س غیر ملکی کو ہندوستانی شہریت دی جاسکتی ہے جس نے سائنس، فلاسفی،آرٹ، لٹریچر، دنیا میں امن یا انسانی ترقی کے لیے خدمات سر انجام دی ہوں۔عدنان سمیع خان، جو فی الوقت پاکستانی شہریت کے حامل ہیں، 2001 میں ہندوستان آئے اور 2001 سے 2013 کے دوران انھوں نے امریکا سمیت دیگر ممالک کا بھی دورہ کیا۔ ان کے پاس بزنس اینڈ پروفیشنل ویزہ موجود ہے۔اس سے قبل ان کی ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کے حوالے سے درخواست ممبئی پولیس کی اسپیشل برانچ کے پاس جمع کرائی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…