جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امریکی اداکارہ کا لاکھوں ڈالر کا لباس چوری

datetime 27  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(نیوز ڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ لوپیتا نیونگو کا ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا لباس چوری ہو گیا ہے۔ویسٹ ہولی وڈ میں لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق 2015 میں بہترین معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی لوپیتا نیونگو کا لباس بدھ کو ویسٹ ہولی وڈ میں واقع لندن ہوٹل میں ان کے کمرے سے چوری ہوا۔مشہور برانڈ کیلون کلین کے تیار کردہ اس گاؤن کی قیمت ڈیڑھ لاکھ ڈالر تھی اور اس پر 6 ہزار قدرتی موتی (پرلز) لگائے گئے تھے۔ڈپٹی مچل نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ لوپیتا اس وقت کمرے میں موجود نہیں تھیں جب لباس چوری ہوا۔واضح رہے کہ کیلون کلین کے ڈیزائنر فرانسسکو کوسٹا کا تیار کردہ یہ لباس آسکر ایوارڈ 2015 کی ریڈ کارپٹ تقریب میں سب سے نمایاں رہا ، جبکہ اداکارہ نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے اس لباس کی تیاری میں ڈیزائنر کی مدد کی تھی۔31 سالہ لوپیتا نے اپنی فلم \’ 12 ایئرز اے سلیو\’ کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ جیتا اور اپنے بہترین فیشن اسٹائل کی بدولت انھیں بہت سراہا گیا۔تاہم کیلون کلین کی جانب سے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…