پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

رمضان کا چاند کب طلوع ہوگا؟ عالمی فلکیاتی سینٹر کی رائے سامنے آگئی

datetime 27  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ 10 مارچ بہ روز اتوار کو رمضان کا چاند عرب اور اسلامی دنیا میں کہیں بھی ممکن نہیں ہے۔ نہ ہی آنکھ سے دیکھا جائے گا اور نہ دور بین کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی فلکیات کے مرکز نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پیر 11 مارچ کو اسلامی دنیا کے تمام خطوں سے نسبتا آسانی سیچاند کو دیکھا جا سکتا ہے۔مرکز نے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے کہ مرکزی ملاپ 10 مارچ بہ روز اتوار کو پیش آئے گا ، جس کا مطلب ہے کہ اس دن روئیت ہلال عرب اور اسلامی دنیا میں کہیں سے بھی ممکن نہیں ہے۔

جبکہ امریکہ کے کچھ حصوں سے خاص طور پر مغربی حصوں سے دوربین کا استعمال کرتے ہوئے رویت ہلال ممکن ہے۔بین الاقوامی فلکیات کے مطابق پیر 11 مارچ کو چاند اسلامی دنیا کے تمام خطوں سے نسبتا آسانی سے عام آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔ جو لوگ اس دن چاند دیکھنا چاہتے ہیں وہ مغرب کو دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے مغربی افق کی جگہ سے 15 سے 25 منٹ کے فاصلے پر چاند دیکھا جا سکتا ہے۔ چاند افق کے قریب نظر آئے گا۔اسی مناسبت سے بعض مسلمان ممالک میں توقع کی جاتی ہے رمضان کا مہینہ منگل 12 مارچ کو شروع ہوگا۔بیشتر اسلامی ممالک میں اتوار 11 فروری 2024 کو شعبان کے مہینے کا آغاز ہوا کیا۔ اسی وجہ سے زیادہ تر ممالک اتوار 10 مارچ کو رمضان کا آغاز کریں گے۔ چاند کا ملاپ اس دن صبح نو بجے ہوگا۔ اسلامی دنیا کے تقریبا تمام تمام خطوں میں غروب آفتاب کے بعد چاند طلوع نہیں ہوگا۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…