فیصل آباد (آن لائن)حکومت پنجاب پیدائش، اموات، طلاق وغیرہ کے اندراج کیلئے موبائل ایپ تیار کر لی، اب گھر بیٹھے شہری بچوں کی تاریخ پیدائش اور کسی بھی فیملی ممبر کی وفات کا اندراج کروا سکیں گے۔ جس سے یونین کونسل کے سیکرٹریز اور بلدیاتی اداروں میں ”کلرک بادشاہ” کی
بلیک میلنگ اور کرپشن کے خاتمہ ہو سکے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے بلدیہ کے لیے نئی ایپ متعارف کروائی ہے جس کو کوئی بھی شخص اپنے موبائل فون پر پلے سٹور سے ایپ کو انسٹال کریں اور اکائونٹ بنا کر ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔ نئی موبائل ایپ سے ہر شہری فائدہ اٹھا سکتا ہے اور گھر بیٹھے شہری بچوں کی تاریخ پیدائش، وفات، طلاق، شادی کی تواریخ کا اندراج کروا کر اپنے متعلقہ یونین کونسل سے سرٹیفائیڈ کاپی حاصل کر سکیں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں سیکرٹری یونین کونسل اور بلدیاتی عملہ کی بلیک میلنگ اور رشوت ستانی کا مکمل خاتمہ ہو جائیگا۔