ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کی تاریخ کا عجیب و غریب مشن جس میں 6افراد مریخ پر ایک سال رہنے کیلئے پہنچے اور پھر ۔۔۔۔!

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوائی (آئی این پی)امریکی ریاست ہوائی میں 6 افراد پر مشتمل ایک ٹیم نے زمین پر مریخ جیسے مصنوعی حالات میں ایک سال کا عرصہ مکمل کر لیا ، اس دوران یہ افراد مکمل تنہائی اور تازہ ہوا کے بغیر رہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ہوائی میں 6 افراد پر مشتمل ایک ٹیم نے زمین پر

مریخ جیسے مصنوعی حالات میں ایک سال کا عرصہ مکمل کر لیا ہے۔ ٹیم 29 اگست 2015 سے ایک گنبد نما بند احاطے میں مقیم تھی جہاں نہ تو تازہ ہوا تھی اور نہ ہی تازہ خوراک۔ماہرین کا اندزہ ہے کہ سرخ سیارے مریخ پر انسانی مشن کی روانگی آئندہ ایک سے تین سال کے درمیان ممکن ہو سکتی ہے۔مریخ جیسے ماحول میں زندہ رہنے کے تجربے کو یونیورسٹی آف ہوائی نے شروع کیا تھا اور امریکی خلائی ادارے ناسا نے اس کے لیے مالی معاونت فراہم کی۔یہ اپنی طرز کا طویل مشن تھا اس سے پہلے روس کا ایک مشن 520 دن تک جاری رہا تھا۔ہوائی سپیس ایکسپولریشن اینالوگ کے محقق کم بنسٹیڈ کا کہنا ہے کہ اب تحقیق کے لیے سمندر کا رخ کیا جائے گا جہاں تازہ پیداوار اور دوسری غذا موجود ہو گی جو اس گنبد میں نہیں تھیں۔چھ افراد کی اس ٹیم میں چار امریکی، ایک جرمن ماہرِ طبیعیات اور ایک فرانسیسی خلائی ماہرِ حیاتیات شامل تھے۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے چار افراد میں ایک پائلٹ، ماہرِ تعمیر، ایک صحافی اور ایک سائنسدان تھا۔ان افراد کا کام تحقیق کرنے کے ساتھ محدود وسائل کے ساتھ زندہ رہنا تھا۔ احاطے سے باہر نکلنے پر انھیں لازمی طور پر خلائی لباس پہننا پڑتا تھا۔ان چھ افراد کے پاس سونے کے لیے ایک چھوٹی سی چارپائی تھی اور ان کے کمروں میں ایک ڈیسک بھی موجود تھا۔ خوراک کے لیے انھیں پاڈر پنیر اور ٹونا مچھلی پر انحصار کرنا تھا۔یاد رہے کہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر مشن کا دورانیہ چھ ماہ ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…