اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہماری زندگی میں وقتگزرنے کیساتھ ساتھ سمارٹ فون اہم حصہ بنتا جا رہا ہے جس کے بغیر وقت گزارنا انسان کیلئے مشکل دیکھائی دیتا ہے لیکن موبائل کی بڑی مشکل بیٹری کا جلد ختم ہونا ہے جو عین اس وقت ختم ہوتی ہے ہمیشہ جب اسکی سب سے زیادہ ضروری ہوتی ہے تاہم جاپانی کمپنی نے اس کا بھی حل نکال لیا ہے۔
جاپانی کمپنی نے اسمارٹ فون کی بیٹری جلد ختم ہونے کا حل نکاللنے کیلئے ایسے پروجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے جسے استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے ارد گرد لوگوں کے موبائل فون سے کسی بھی تار کے بغیر اپنا موبائل فون چارج کرسکتے ہیں۔جاپانی کمپنی نے پاور یوزنگ سسٹم سمارٹ فون میں متعارف کرایا ہے جو بالکل وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کی طرح کام کرتا ہے، جس طرح ایک موبائل صارف وائی فائی آن کرنے کے بعد انٹرنیٹ سگنل حاصل کرتا ہے ٹھیک اسی طرح پاور یوزنگ سسٹم آن کر کے ایک صارف دوسرے کو اپنے موبائل کی بیٹری استعمال کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق موبائل بیٹری کے تبادلے کی نئی ٹیکنالوجی پر کام جاری تاہم اب تک مارکیٹ میں اس قسم کے موبائل متعارف نہیں کرائے گئے۔ نئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کیلئے موبائل میں ایک چپ لگانی ہوگی جو نیئر فیلڈ کمیونی کیشن سے لیس ہوگی جو محدود حد تک ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔