لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی (آئی ٹی یو) میں بنیادی آلے کی تیاری نے اردو میں بولے گئے الفاظ کو پہچان کر اسے لکھنے والے سافٹ ویئر ایپلی کیشن کی تیاری کے امکانات مزید روشن کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لسانیات کی ٹیکنالوجی کے ماہر ڈاکٹر آغا علی رضا اور ان کی ٹیم نے آئی ٹی یو کے سینٹر فار اسپیچ اینڈ لینگویج
ٹیکنالوجی (سی ایس اے ایل ٹی) لیبارٹری کی جانب سے ایسا مجموعہ تیار کیا ہے جو اردو میں تمام ممکنہ آوازوں اور لہجوں کو سمجھ سکتا ہے۔اس مجموعے میں 708 جملے شامل ہیں جو 63 فونیمز (گفتار کی اساسی اکائیوں) کو کور کرے گا اور یہ تمام سی سالٹ کی ویب سائٹ پر جلد ڈاؤن لوڈ کے لیے موجود ہوں گے، لہذا اب جو کوئی بھی اردو زبان کو سمجھنے والا سافٹ وئیر بنانے کا ارادہ رکھتا ہو وہ ایپلی کیشن میں اس مجموعے کا استعمال کرسکتے ہیں۔