جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ڈائنوسارز کے بارے سائنسدانوں کے اندازے سب کے سب غلط، نئی تحقیق منظرعام پر

datetime 21  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ڈائنوسار کرہ ارض پر شہابِ ثاقب کی اس بارش سے پانچ کروڑ سال پہلے ہی معدوم ہونا شروع ہو گئے تھے جسے ان کے خاتمے کی وجہ سمجھا جاتا ہے۔
نئی تحقیق سے اس بات پر بحث اور تیز ہونے کا امکان ہے کہ جب تقریباً ساڑھے چھ کروڑ برس قبل دس کلومیٹر کی چوڑی خلائی چٹّان زمین سے ٹکرائی تھی تو اس وقت ڈائنوساروں کی کیا حالت رہی ہو گی۔
محققین کی اس ٹیم کا کہنا ہے کہ ڈائنوساروں کی انواع پہلے ہی سے زوال کا شکار تھیں کیونکہ کرہ ارض پر جس تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی تھیں اس سے وہ نمٹنے میں قاصر تھیں۔اس کے لیے محققین نے ڈائنوسارز کی زمین سے معدومی سے 23 کروڑ دس لاکھ برس پہلے تک کے فوسل باقیات کا جائزہ لیا اور یہ وہ وقت ہے جب ڈائنو سارز پہلی بار زمین پر ظاہر ہوئے تھے۔اس کے مطابق ابتدا میں اس مخلوق کا ارتقا بہت تیزی سے ہوا لیکن بعد میں اس کی اس رفتار میں گرواٹ آگئی جس سے اس کی تعداد بھی گھٹنے لگی۔
یونیورسٹی آف ریڈنگ میں حیاتیات سے متعلق محقق ڈاکٹر منابو سکاموتو اس تحقیقی ٹیم کے قائد تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ انھیں اس طرح کے نتائج کی توقع نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا: ’وہ آخر میں شہابیے کے اثرات کی وجہ ہی سے پوری طرح ختم ہوئے، لیکن حقیقت میں شہابیے کے ٹکراو¿ سے پانچ کروڑ برس پہلے ہی وہ تنزل کا شکار تھے۔‘اس تحقیق میں شامل ان کے ایک دوسرے ساتھی ڈاکٹر کرس وینڈیٹی نے، جو ریڈنگ یونیورسٹی سے ہی وابستہ ہیں، بی بی سی کو بتایا: ’اس سے متعلق ابھی تک عام نظریہ یہ رہا ہے کہ زمین پر جب تک خلائی دھماکے کا اثر نہیں ہوا تھا اس وقت تک ڈائنوساروں کا زمین پر مکمل راج تھا اور یہ کہ اسی خلائی اثر کی وجہ سے ہی ان کا خاتمہ ہونا شروع ہوا۔‘
وہ مزید کہتے ہیں: ’ہم نے جو دریافت کیا وہ یہ ہے کہ اس ٹکر سے پہلے ہی ان کی تعداد کم ہونے لگی تھی اور وہ ختم ہو رہے تھے۔‘
ڈائنوساروں کا خاتمہ ماحولیات کی تبدیلی سے ہی شروع ہوگا تھا لیکن بعد میں شہابیے کے اثرات کا ان پر بہت زیادہ اثر ہوا جس سے وہ پوری طرح ہی معدوم ہو گئے
ڈاکٹر وینڈیٹی کا خیال ہے کہ ڈائنوساروں کا خاتمہ ماحولیات کی تبدیلی سے ہی شروع ہو گ?ا تھا لیکن بعد میں شہابِ ثاقب کے اثرات کا ان پر بہت زیادہ اثر ہوا جس سے وہ پوری طرح ہی معدوم ہو گئے۔دو برس قبل بھی اسی طرح کی ایک تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ بعض جاندار شہابِ ثاقب کے ٹکراو¿ سے پانچ کروڑ سال پہلے ختم ہونی شروع ہو گئی تھیں۔ نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مرحلہ کروڑوں برس پہلے ہی شروع ہوگیا تھا اور اس سے بہت سے جاندار متاثر ہوئے تھے۔تو آخر کیا وجہ ہے کہ شہابیے کی ٹکر سے پہلے ہی ڈائنوساروں کی تعداد کم ہونے لگی تھی؟ ابھی اس بارے میں کسی کو کچھ بھی نہیں معلوم ہے لیکن ایک امکان یہ کہ شاید اس وقت کرہ ارض پر تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی تھیں اور وہ اس سے نمٹنے سے قاصر رہے ہوں گے۔
23 کروڑ سال پہلے جب پہلی بار ڈائنوسار نمودار ہوئے اس وقت کرہ ارض پر زبردست گرمی تھی اور خوب ہریالی بھی تھی اور یہ فضا ان کے جینے کے لیے بہت سازگار رہی ہو گی۔لیکن جیسے جیسے موسم سرد ہوتا گا اور سطح سمندر نیچے ہوتی گئی ویسے ویسے ڈائنوساروں پر ارتقائی دباو¿ پڑتا گیا اور شاید وہ اس کو جھیل نہیں پائے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…