ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

ترکی کی نابینا خاتون نے نابینا افراد کے لیے ایپ تیار کرلی

datetime 25  اگست‬‮  2015 |

استنبول(نیوز ڈیسک)ترکی کی ایک نابینا خاتون نے نابینا افراد کی مدد کے لیے ایک ایپ تیار کی ہے جو ان کے معمولات کو آسان بناسکتی ہے۔اس جدید ایپ کے ذریعے ترکی کے ترقی یافتہ اور پرہجوم ماحول میں نابینا حضرات آواز کے ذریعے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں اور اپنے مسائل حل کرنے کے علاوہ گھر کے اندر بھی باآسانی کام کرسکتے ہیں اس ایپ کو دوئیگو تایامان نیاپنے ساتھیوں کے ساتھ تیار کیا ہے۔ترک خاتون تایامان ڈھائی سال کی عمر میں آنکھوں میں رسولی ہونے کی وجہ سے نابینا ہوگئی تھیں تاہم وہ عمر کے ساتھ ساتھ وہ ہمت سے پڑھتی رہیں اور نارمل بچوں کے اسکولوں میں تعلیم کی لیکن ان کے والدین نے اس کے لیے چھپی ہوئی کتابوں کو ٹیپ ریکارڈر میں ریکارڈ کرکے اسے پڑھنے میں مدد دی اس کے بعد وہ مزید تعلیم حاصل کرکے آگے بڑھتی رہیں۔کچھ برس قبل تایامان نے ایک موبائل فون ایپ بنائی جسے ترکی زبان میں ہیال اورتاگم ( میرے سپنوں کا ساتھی) کا نام دیا گیا ہے یہ ایپ ٹیکسٹ کو آواز میں تبدیل کرنے کے علاوہ خان اکیڈمی کے کورس، کتابیں، اخبار اور موسیقی کے اسباق کو آواز دیتی ہے جس سے نابینا افراد سن سکتے ہیں پھر اس میں اسپتالوں اور دوا کی دکانوں کی رہنمائی کا آپشن بھی شامل کیا گیا اس کے علاوہ اب اسے ایئرپورٹ، گھر، ریلوے اسٹیشن پر مدد کے قابل بنایا جارہا ہے تاکہ جی پی ایس کے ذریعے یہ اطراف سے آگاہ کرسکے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر کوئی نابینا شخص اس ایپ کے ساتھ کسی دکان یا شاپنگ سینٹر جاتا ہے تو بلیوٹوتھ پیغام کے ذریعے انہیں پہلے ہی معذور شخص کا پتا لگ جاتا ہے اور اسٹاف اس کی مدد کے لیے چوکنا ہوجاتا ہے۔ترک خاتون کی اس جدید ایجاد نے ترکی میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرلی ہے اور تایامان کو امریکی یونیورسٹی میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( ایم آئی ٹی) کے رسالے ٹیکنالوجی ری ویو کی جانب سے 35 سال سے کم عمر دنیا کے اہم ترین مؤجد کا اعزاز دیا گیا ہے اور ابھی ان کی عمر صرف 25 سال ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…