حجرہ شاہ مقیم ( این این آئی )چھٹی جماعت کی مغویہ طالبہ بازیاب،پرنسپل زیادتی کرتا رہا ،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے علاقہ چوک شاہ مقیم کے رہائشی اشرف نامی محنت کش کی چھٹی جماعت کی طالبہ پندرہ سالہ بیٹی (ز) بی بی کو گھر سے دوکان پر جاتے ہوئے علی نامی ملزم نے دو ساتھیوں کی مدد سے ایک ماہ قبل اغواء کر لیا تھا جسکا مقدمہ درج کر کے پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں اور انتھک محنت اور جدید سائنٹیفک طریقے سے تفتیش کرتے ہوئے گزشتہ روز لڑکی کو بازیاب کروالیا، متاثرہ لڑکی نے اپنے سکول پرنسپل محمد منشا کی طرف سے اسے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا بیان دیا،
این این آئی کے مطابق متاثرہ لڑکی کے الزام کی ویڈیو وائرل ہونے پر قائم مقام ڈی پی او ملک داد نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ میں زیادتی کی دفعات شامل کروا دیں اور ڈی ایس پی دیپالپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ، دوسری جانب ملزم منشا نے ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور کی عدالت سے عبوری ضمانت کروالی ہے ، قائم مقام ڈی پی او ملک دادنے کہا ہے کہ تمام قانونی تقاضے پورے کر تے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے متاثرہ لڑکی کے لیے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔