جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

پی ٹی آئی رہنما زین قریشی کی ‘لاپتا’ اہلیہ بحفاظت گھر پہنچ گئیں

datetime 17  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی کی اہلیہ گھر پہنچ گئیں۔ اس حوالے سے زین قریشی کی بہن ماہنم کبیر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ بھابھی بحفاظت گھر پہنچ گئی ہیں۔پی ٹی آئی کی رہنما مہربانو قریشی نے بھی بھابھی کی بحفاظت واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی ایک تصویر شیئر کی۔ انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ‘دعاؤں اور تعاون’ کا بہت شکریہ۔واضح رہے کہ مہربانو قریشی نے کہا تھا کہ ان کی بھابھی کو نقاب پوش افراد نے اغوا کر لیا تھا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ زین قریشی کی اہلیہ کو گھر کے قریب سے اٹھایا گیا، جہاں دو کاروں نے بھابھی کی گاڑی کو روکا اور زبردستی انہیں باہر نکالا۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس نقاب پوش افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔مہربانو قریشی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں یہ بھی لکھا کہ انہیں ڈیڑھ سال سے جاری ہر طرح کی دھمکیوں کے باوجود توڑا نہیں جا سکا، جس کے بعد اب اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…