مظاہرین کے تشدد و پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار شدید زخمیُ’پولیس پٹرولنگ گاڑی بھی توڑ دی
راولپنڈی(این این آئی) فیض آباد پر پولیس کے ساتھ تصادم کا پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں 250 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے لیے آنے والوں کا فیض آباد پر پولیس کے ساتھ تصادم ہوا، جس کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 250 ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت درج کیا گیا ہے، جس کے مطابق مظاہرین کے تشدد و پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جب کہ مظاہرین نے پولیس پٹرولنگ گاڑی بھی توڑ دی۔مقدمے میں پنجاب مینٹی نینس آف پبلک آرڈر آرڈیننس 1960 کی دفعہ 16 بھی شامل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی مختلف 8دفعات بھی مقدمے میں شامل ہیں۔
پی ٹی آئی احتجاج؛ فیض آباد پر پولیس کیساتھ تصادم کا مقدمہ، 250 ملزمان نامزد
5
اکتوبر 2024
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں