ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

عمران خان کیلئے جیل میں 7 سیل مختص، سکیورٹی خرچہ ماہانہ 12 لاکھ ہے

datetime 4  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )ایڈووکیٹ جنرل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں سکیورٹی سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سکیورٹی دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایاکہ عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں 7 سیل مختص ہیں، ایک سیل میں انہیں رکھا گیا ہے جب کہ اردگرد 6 سیل بھی ان ہی کے لیے مختص ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق جیل میں 10 افراد کے لیے ایک سکیورٹی اہلکار ہوتا ہے ، بانی پی ٹی آئی کے لیے 14 سکیورٹی اہل کار تعینات ہیں اور جس اسپیشل کچن سے بانی پی ٹی آئی کا کھانا جاتا ہے، اس کچن میں کسی اور کے لیے کچھ نہیں بنتا۔ایڈووکیٹ جنرل نے مزید بتایا کہ عمران خان کے جیل میں ماہانہ سکیورٹی اخراجات 12 لاکھ روپے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگوائے ہیں اور کیمرے لگانے پر 5 لاکھ روپے کا خرچہ آیا ہے۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…