اے اور او لیول سلیبس میں پڑھائی جانے والی کتابوں کیلئے این او سی لینا لازمی قرار

5  مئی‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے سینٹ کو بتایا ہے کہ اے اور او لیول سلیبس میں پڑھائی جانے والی کتابوں کیلئے اب این او سی لینا لازم ہے۔

جمعہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے لیول کے نصاب میں جن کتابوں میں غیراخلاقی مواد تھا ان کو ضبط کرلیا گیا ہے اورمتعلقہ حکام کو خط لکھ دیا ہے کہ آئندہ اس نظام کو جاری رکھنا ہے تو اے اور او لیول کی کتابوں کیلئے این او سی لینا لازم ہے۔وفاقی وزیر نے بتایاکہ لیبیا میں پاکستانی سکول میں نہ صرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ مقامی بچے بھی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا کہ لیبیا میں پاکستانی سکول میں تعلیمی سال 22-2021میں 1914بچوں جبکہ 23-2022 میں 1823بچوں نے داخلہ لیا۔ سکول کے اخراجات قومی خزانے سے ادا نہیں کئے جاتے بلکہ سکول انتظامیہ خود پورے کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجربہ کار شخص کو سکول کا پرنسپل تعینات کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…