اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

datetime 28  جنوری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی) انڈس موٹرز کمپنی (آئی ایم سی)نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت، معاشی غیر یقینی، خام مال پر مہنگائی کے اثرات اور پیداواری لاگت میں اضافے کے پیش نظر ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں 4 لاکھ روپے تک مزید اضافہ کردیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق 12 جنوری 2023 کے بعد بک ہونیوالی گاڑیوں پر ہوگا

انڈس موٹرز کی طرف سے قیمتوں میں اضافے کا سبب زرمبادلہ میں عدم استحکام، یوٹیلیٹی نرخوں میں اضافہ اور دیگر اخراجات بتایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یارس 1.3، جی ایل آئی ایم ٹی کی قیمت 38 لاکھ 19 ہزار روپے سے بڑھا کر 40 لاکھ 79 ہزار کی گئی ہے جبکہ 1.3 جی ایل آئی سی وی ٹی کی قیمت 40 لاکھ 69 ہزار روپے سے بڑھا کر 43 لاکھ 39 ہزار روپے کردی گئی ہے۔یارس 1.3 اے ٹی آئی وی ایم ٹی کی نئی قیمت 43 لاکھ 9 ہزار، 1.3 اے ٹی آئی وی سی وی ٹی کی 45 لاکھ 29 ہزار، یارس 1.5 اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی آئی کی 46 لاکھ 49 ہزار اور 1.5 اے ٹی وی آئی ایکس سی وی ٹی کی نئی قیمت 49 لاکھ 29 ہزار روپے کردی گئی ہے۔اسی طرح کرولا 1.6 اٹلس ایکس ایم ٹی کی نئی قیمت 52 لاکھ 69 ہزار روپے، کرولا 1.6 اٹلس ایکس سی وی ٹی آئی کی نئی قیمت 57 لاکھ 49 ہزار روپے،کرولا 1.6 اٹلس ایکس سی وی ٹی آئی ایس ای کی نئی قیمت 63 لاکھ 19 ہزار روپے، 1.8 ایکس سی وی ٹی گرینڈی کی نئی قیمت 66 لاکھ 49 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔علاوہ ازیں ریوو وی اے ٹی 2.8 کی قیمت ایک کروڑ 22 لاکھ 39 ہزار روپے جبکہ ریوو وی اے ٹی روکو کی قیمت ایک کروڑ 82 لاکھ99 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔فارچونر 2.7 جی پٹرول کی قیمت ایک کروڑ 34 لاکھ 19 روپے، فارچونر 2.7 وی پٹرول کی قیمت ایک کروڑ 53 لاکھ39 ہزار روپے، فارچونر 2.8 سگما فور ڈیژل کی قیمت ایک کروڑ 61 لاکھ 89 ہزار روپے جبکہ فارچونر 2.8 لیجنڈر ڈیژل کی قیمت ایک کروڑ 70 لاکھ 69 ہزار رروپے مقرر کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…