دھند کے باعث جج کو موٹروے پر روکنا پٹرولنگ افسران کا جرم بن گیا، دونوں معطل

1  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شدید دھند کے باعث جج کو موٹروے پر جانے سے روکنے والے افسران کو معطل کر دیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھند کی وجہ سے سیالکوٹ-لاہور موٹروے روڈ کو تین دن قبل ٹریفک کے

لیے بند کر دیا گیا تھا۔گذشتہ صبح انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اپنے پولیس اسکواڈ کے ہمراہ زبردستی رکاوٹ عبور کرکے موٹروے سڑک پر آ گئے۔نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹر سے اطلاع ملنے پر شاکر علی اور حیدر علی نامی پٹرولنگ افسران نے دوسرے انٹرچینج پر جج کی گاڑی کو روکا اور زبردستی موٹروے پر داخل ہونے کے خلاف چالان کیا۔ڈان نیوز کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ افسران کے روکنے پر جج کو غصہ آیا اور ان کو روکنے والے افسران کے خلاف سڑک پر عدالت لگا کر دہشتگردی کی دفعات کے تحت کارروائی کرنے کی دھمکی دی۔پولیس اہلکاروں نے ساتھی اہلکاروں کی معطلی کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی انکوائری کرکے دونوں پٹرولنگ افسران سے انصاف کیا جائے، افسران صرف قانون پر عمل کر رہے تھے۔۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی جج کے رویے پر سخت ردعمل کا مظاہرہ سامنے آیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…