بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

یہاں ووٹ تو عوام ڈالتے ہیں لیکن طاقت ان کے پاس نہیں ہوتی، پی ڈی ایم جو مرضی کر لے اگلا دور حکومت عمران خان کا ہے، اسد عمر کا دعویٰ

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائد آباد(مانیٹرنگ، این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ساڑھے تین سال وزارت عظمی پر بیٹھے خان نے بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں بنائی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یہ جو مرضی کرلیں اگلا ووٹ عمران کا ہے، کپتان پچھلے 26 سال سے جدوجہد کر رہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ انہوں نے دیکھا جب پرچوں اور گرفتاری سے روکا نہیں جاسکتا تو قتل کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے پاس جتنی طاقت تھی استعمال کرچکے ہیں، جس دن یہ قوم کھڑی ہوگئی دنیا کی کوئی قوم اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں ووٹ تو عوام ڈالتے ہیں لیکن طاقت ان کے پاس نہیں ہوتی، پی ڈی ایم جو مرضی کر لے، اگلا دور حکومت عمران خان کا ہے، انہوں نے کہاکہ کپتان پرسوں پنڈی پہنچنے کی تاریخ کا اعلان کرے گا، کپتان نے ثابت کرکے دکھا یا ہے وہ اکیلا ہی کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ قربانی دینے کے لئے بہادر ہونے کی ضرورت ہوتی ہے، انہوں نے دیکھا کہ عمران خان نہیں ڈرا تو اس پر قاتلانہ حملہ کیا، ان لوگوں کے پاس جتنی طاقت تھی یہ استعمال کرچکے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ انہوں نے کوشش کی کہ کپتان کو شہید کردیا جائے، ہمارے کارکنوں کو ہراساں کیا گیا پھر بھی قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چیری بلاسم کہتا ہے ہم بھکاری قوم ہیں، ایٹمی طاقت والے ملک پر غلط لوگ مسلط کیے گئے ہیں، سارے چور، 12 جماعتیں ایک طرف اور کپتان ایک طرف ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…