انڈس ہسپتال، تھانہ کاہنہ کے باہر غیر قانو نی پارکنگ سٹینڈزقائم، شریف شہریوں کودونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا

26  ستمبر‬‮  2021

خالق نگر(این این آئی)انڈس ہسپتال کاہنہ،ماڈل تھانہ کاہنہ ،کاچھا منڈی کے باہرو دیگر مقامات پر غیر قانو نی پارکنگ سٹینڈز قائم ہیں،جومبینہ طورپرکاہنہ کی سیاسی شخصیات کی پشت پناہی اورتھانہ کاہنہ کے ملازمین کی ملی بھگت سے عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،ماڈل تھانہ کاہنہ کے باہر قائم غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ پر موٹر سائیکل کھڑی کرنے کے20روپے وصول کیے جارہے ہیں

۔اسی طرح انڈس ہسپتال کاہنہ کے سامنے بھی غیرقانونی پارکنگ سٹینڈبناکرشریف شہریوں کولوٹا جارہا ہے،جس میں مبینہ طورپرکاہنہ ہسپتال انتظامیہ،مقامی پولیس اورکچھ نام نہاد صحافیوں کی آشیربادسے یہ دھندا دھڑلے سے چل رہا ہے،جسے کوئی پوچھنے والا نہیں،غیرقانونی پارکنگ سٹینڈزسے یہ مافیا روزانہ ہزاروں روپے اکٹھے کررہا ہے جسے یہ سب آپس میں بانٹ لیتے ہیں، جبکہ دیگر مقامات پر بھی یکساں صورتحال ہے،انڈس ہسپتال کاہنہ کے باہر پارکنگ سٹینڈمافیا نے غریب مجبورمریضوں کے ساتھ آنے والے بے بس لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ، لاہورپارکنگ کے نام پر کچھ لوگوںکی طرف سے ملی بھگت کر کے پارکنگ فیس کی مدمیں شریف شہریوں سے بھتہ وصولی کی جارہی ہے ، موٹر سائیکل پارکنگ فیسکی مدمیں 20روپے اور گاڑی کے پارکنگ فیسکی مدمیں 50روپے دھڑلے سے وصول کئے جا رہے ہیں ،مبینہ طورپرکچھ صحافی ،پولیس ملازمین اورہسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سے با اثر افراد نے کچھ لوگوں کو خود ساختہ پرچیاں دے کرپارکنگ سٹینڈبناکرانڈس ہسپتال کے آگے بٹھا دیا ہے،جومریضوں کے ساتھ آنے والے مجبور،بے کس،بے بس ،لاچارلوگوں سے پارکنگ فیس کی مدمیں بھتہ وصول کر رہے ہیں۔کاہنہ میڈیا کلب (رجسٹرڈ) کی رپورٹ کے مطابق نشترٹائون انتظامیہ اور لاہور پارکنگ کمپنی حکام کی غفلت کے باعث کاہنہ میں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈزقائم ہوچکے ہیں جن پرمن مانے ریٹ مقرر کر کے عوام سے لوٹ مار کا سلسلہ جا ری ہے۔ عوام کی جانب سے شکایات کے باوجود غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف موثر کارروائی نہ ہو سکی ، جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز نے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم کر رکھا ہے، من مانی فیس نہ دینے پر عملہ اور عوام کے درمیان لڑائی جھگڑا بھی روز کا معمول ہے،کاہنہ کی سیاسی،سماجی،فلاحی،اصلاحی وصحافتی تنظیموں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پارکنگ اسٹینڈ زکے نام پر عوام سے غیر قانونی طور پر بھتہ خوری کا نوٹس لیا جائے، اس مافیا کے خلاف سخت قانونی اقدامات اٹھائے جائیں، تجاوزات کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام روز روزکی اذیت اورلوٹ مار سے نجات حاصل کرسکیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…