ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کا امریکہ کو ائیر بیس یا اڈے دینے کا معاملہ،حتمی بات سامنے آ گئی

datetime 10  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا امریکا کو ایئر بیس یا اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے قیاس آرئیاں کی جارہی ہے۔ نئی امریکی انتظامیہ سے بہترتعلقات چاہتے ہیں، امریکا نے افغانستان میں پاکستان کے کردارکوسراہا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تاریخی نوعیت کے تعلقات ہیں، ہرمشکل وقت میں برادر ملک نے ساتھ دیا۔ سعودی عرب کا کشمیرکے حوالے سے کردارڈھکا چھپا نہیں۔ تنازع کشمیرکے معاملے پرتھرڈ پارٹی سے بھارت نے ہمیشہ انکارکیا، میرے خیال میں بھارت ثالثی کے لیے تیارنہیں، دوایٹمی قوتیں جنگ نہیں کرسکتی واحد راستہ گفتگوہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارا محبت کا رشتہ ہے، وزیراعظم نے اپنا نقطہ نظرسعودی عرب کوسمجھایا، وزیراعظم کے 3 روزہ دورے میں ہم نے اپنی سمت کا تعین کرلیا، لوگوں نے سعودی عرب پاکستان تعلقات بارے غلط پروپیگنڈا کیا تھا، عید کے بعد سعودی عرب سے وفد پاکستان آئے گا، سعودی وزیرخارجہ بھی آئینگے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب بھی افغانستان میں امن چاہتا ہے۔ ہم بھی چاہتے ہیں افغانستان اپنے مستقبل کا فیصلہ بات چیت سے حل کرے۔ ہمسایہ ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کر رہے، خدانخواستہ اگر وہاں انارکی پھیلی تو ہمیں بھی نقصان ہو گا، افغانستان کا حل جنگ نہیں مذاکرات سے ہی حل ہوگا۔ وزیر خارجہ سے نے سوال کیا گیم کہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان امریکا کو ایئر بیس دے رہا ہے، جس کے جواب میں شاہ محمد قریشی نے کہا کہ پاکستان کا ایئر بیس دینے کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے قیاس

آرئیاں کی جارہی ہے۔ نئی امریکی انتظامیہ سے بہترتعلقات چاہتے ہیں، امریکا نے افغانستان میں پاکستان کے کردارکوسراہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے برادر ملکوں میں غلط فہمیوں کودور ہونا چاہیے، پاکستان کے امت مسلمہ کے ساتھ اس وقت بہترین تعلقات ہیں، قطر، یمن، ایران کے ساتھ

تعلقات میں بہتری آرہی ہے، پاکستان کے چین کے ساتھ تاریخی تعلقات ہے اوررہیں گے، پاکستان کوکسی اورکیمپ میں جانے کی ضرورت نہیں، بھارت کے روس کے ساتھ بہترین تعلقات تھے اب امریکا کا سٹرٹیجک پارٹنرہے۔ پاکستان امریکا تعلقات میں اتار چڑھاؤ رہا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ میں ظلم کیا گیا،مذمت کرتے ہیں،

سعودی عرب میں اسرائیل کے حوالے سے کوئی گفتگونہیں ہوئی، اسرائیل کے حوالے سے پاکستان پرکوئی دباؤنہیں، سعودیہ نے دباؤکے باوجود اسرائیل بارے موقف تبدیل نہیں کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب میں افغانستان کے معاملات پربھی گفتگوہوئی، برادر ملک نے امن کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا، افغانستان میں

امن سے پاکستان سمیت خطے کوفائدہ ہوگا۔کشمیر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے کچھ لوگ کشمیرایشوزپرسیاست نہ کریں، میرا موقف بڑا کلیئرہے مقبوضہ کشمیرکے تمام معاملات بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت،پاکستان کے مشرف،زرداری دور میں

ایک آفیشل بیک ڈورچینل تھا، اب کوئی بیک ڈورچینل نہیں، پاکستان اپنے معاملات طے کرنے کو تیار ہے، بھارت نے اپنے معاملات کو بگاڑا ہواہے۔ کشمیرمسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں سے حل کیا جاسکتا ہے، اپنے اصولی موقف پرقائم ہیں، کشمیرایک متنازع علاقہ ہے، آرٹیکل 370کومقبوضہ کشمیرکی پارٹیوں نے بھی مسترد کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…