این اے75 بے ضابطگیوں کا معاملہ آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب الیکشن کمیشن پیش، بیان ریکارڈ کرایا

4  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن، این این آئی ) این اے 75 ضمنی الیکشن میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری نے اپنا بیان الیکشن کمیشن میں ریکارڈ کرادیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز آئی جی پنجاب انعام غنی اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد ظریف

الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے جہاں ان سے این اے 75 ضمنی الیکشن میں بے ضابطگیوں اور ہونے والے ناخوشگوار واقعات سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی ۔دونوں افسروں نے الگ الگ الیکشن کمیشن حکام کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ۔الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کو بیان ریکارڈ کے بعد جانے کی اجازت دی تاہم چیف سیکرٹری کو اجلاس میں موجود رہنے کے احکامات دیئے ۔بعد ازاں آئی جی پنجاب انعام غنی الیکشن کمیشن سے روانہ ہوئے تو صحافیوں نے ان کو گھیر لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کر دی تاہم آئی جی پنجاب صحافیوں کا جواب دینے گریز کیا ۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا ء کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا سے وفاقی وزرا ء کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق ریکارڈ کا جائزہ لے کر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…