بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یوسف رضا گیلانی کی اولاد بھی بڑے بڑے سکینڈلز میں ملوث ،پرچی چیئرمین کیلئے ڈوب مرنے کے لئے بہت سی وجوہات ہیں مگر ۔۔۔ وفاقی وزیر  مراد سعید نے کھری کھری سنادیں  

datetime 2  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری کے بیان پر تحریک انصاف کے رہنما وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاہے کہ پرچی چیئرمین کیلئے ڈوب مرنے کیلئے بہت سی وجوہات ہیں مگر شرم کی عدم موجودگی میں یہ ممکن نہیں، کرپشن، دھوکہ دہی،

بددیانتی اور لوٹ مار کی میراث پر بیٹھ کر جمہوری بننے کی کوشش بری طرح ناکام ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کرپشن کا تحفظ یوسف رضا گیلانی کا ٹیلنٹ ہے، اسی لئے انہیں سینٹ کیلئے نامزد کیا گیا، گیلانی کو زرداری کی کرپشن بچانے اور قوم کی لوٹی گئی دولت کی بازیابی روکنے کا صلہ دیا گیا، آئین و عدالت کی بجائے گیلانی نے زرداری اور اسکی لوٹ مار کے تحفظ کو ترجیح دی، سیلاب زدگان کو دیا گیا ترک صدر کی اہلیہ کا ہار چرانا بھی یوسف رضا گیلانی کا کارنامہ ہے۔انہوںنے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کا صاحبزادہ جو کرتے پکڑا گیا وہ ان کا آبائی پیشہ ہے، گیلانی کی اولاد بھی بڑے بڑے سکینڈلز میں ملوث رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ انتخاب میں شفافیت کیلئے تاریخی جدوجہد عمران خان نے کی، کرپشن اور بددیانتی کی سیاست دفن کریں گے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…