بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی نیٹ ورک برسلز اور جنیوا سمیت دنیا کے اہم شہروں میں پاکستان کے خلاف جھوٹے مواد کی تیاری کرتا رہا ، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 22  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی نیٹ ورک برسلز اور جنیوا سمیت دنیا کے اہم شہروں میں پاکستان کے خلاف جھوٹے مواد کی تیاری کرتا رہا ہے،پاکستان کے خلاف ہندوستان کے جھوٹے، بے بنیاد پراپگنڈے سے عالمی برادری کو مسلسل باخبر رکھتے رہے،ناقابل تردید ثبوت ایک ڈوزئیر کے

ذریعے دنیا بھر کے سامنے پیش کیے،عالمی برادری بھارت کی جانب سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کی منظم سازش کا نوٹس لے۔ پیر کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز اسلام آباد میں ای یو ڈس انفولیب رپورٹ کے حوالے سے منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موضوع انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس ڈیجیٹل میڈیا دور میں تمام ریاستی و غیر ریاستی عناصر بین الاقوامی رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کو بروئے کار لاتے ہیںمجھے یقین ہے کہ شرکاء ، ای یو ڈس انفولیب کی حالیہ تحقیقاتی رپورٹ سے باخبر ہوں گے جس میں ہندوستان کی جانب سے گذشتہ پندرہ سالوں میں پاکستان کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش کو بے نقاب کیا گیا ہے ای یو ڈس انفولیب کی یہ دوسری تحقیقاتی رپورٹ 9 دسمبر 2020 کو منظر عام پر آئی ،اس رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ کس طرح بھارت فرضی این جی اوز، جعلی ویب سائٹس اور حتی کہ مرے ہوئے لوگوں کو زندہ ظاہر کر کے جھوٹے پراپگنڈہ کے ذریعے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کی مذموم سازش میں مصروف رہا ہے ،یہ بھارتی نیٹ ورک برسلز اور جنیوا سمیت دنیا کے اہم شہروں میں پاکستان کے خلاف جھوٹے مواد کی تیاری کرتا رہا ہے ،رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف اس غلط

اور جھوٹی اطلاعات پر مبنی مواد کو بھارت کی سب سے بڑی نیوز ایجنسی اے این آئی کے ذریعے مشتہر کیا جاتا رہا، جہاں سے یہ جھوٹی خبریں دوسرے میڈیا ہاؤسز تک پہنچاء جاتیںرپورٹ نے انکشاف کیا کہ اس ڈارک ویب کا سلسلہ 116 ممالک تک پھیلا ہوا تھا،10 فرضی این جی اوز کو استعمال کیا گیا،پورپی یونین اداروں کے نام جعلی

طور پر استعمال کیے گئے،فرضی جرنلسٹ کے نام استعمال کیے گئے،ای یو ڈس انفولیب کی پہلی رپورٹ میں ای پی ٹو ڈے میگزین کا نام منظرِ عام پر آیا جو یورپی یونین کے میڈیا کے طور پر اپنی شناخت ظاہر کر رہا تھا اس ابتدائی رپورٹ کے بعد اس میگزین کو منظر عام سے ہٹا دیا گیا جس کی ای یو کرونیکلز کے نام سے دوبارہ شائع

ہونے کی اطلاعات ہیں،اس جعلی نیٹ ورک کو ہندوستان سے تعلق رکھنے والا سری واستوا گروپ چلا رہا تھا،رپورٹ کے مطابق یورپی یونین اور جنیوا میں مسٹر مادی شرما، وومن اکنامک اینڈ سوشل تھنک ٹینک کے نام سے اس نیٹ ورک کو چلانے میں متحرک تھا،پاکستان کے خلاف اس جھوٹے پراپگنڈے کو آگے پھیلانے کیلئے،

ساؤتھ ایشیا ڈیموکریٹک فورم، انٹرنیشنل کونسل فار انٹر رلیجیس کوآپریشن (ICIRC), یورپین آرگنائزیشن فار پاکستانی مینارٹیز(EOPM) ،ساؤتھ ایشیا پیس فورم، بلوچ فورم اور فرینڈز آف گلگت بلستستان، جیسے فرضی پلیٹ فارمز تشکیل دیے گئے،بین الاقوامی قوانین کے ماہر معروف امریکی پروفیسر لوئس بی سان، جو 2006 میں انتقال

کر چکے تھے ان کا نام استعمال کر کے، ان کی طرف سے ہیومن رائٹس کونسل 2007 اور 2011 کو امریکہ میں گلگت بلستستان کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں بھارتی موقف کی ترویج کی گئی،یہ جعلی اطلاعات پر مبنی نیٹ ورک خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کا نام استعمال کر کے،بعض یورپی ممبران پارلیمنٹ کو اپنے جال میں

پھنساتا،مادی شرما اور سری وستوا گروپ نے بعض یورپی یونین پارلیمینٹیرینز کو پرائیویٹ طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر ،بنگلہ دیش، اور مالدیپ کے دورے کروائے اور اسے سرکاری دورے ظاہر کیا اور ان کے ذاتی بیانات کو یورپی پارلیمنٹ اور یورپی یونین کے سرکاری موقف کے طور پر پیش کیا گیا،المختصر، اس رپورٹ سے یہ واضح

ہوتا ہے کہ بھارت کی جانب سے، پاکستان کو عالمی سطح پر رسوا کرنے کی یہ مہم لامتناہی ہے،پاکستان کے خلاف، اس جھوٹی عالمی سازش کے پس پردہ محرکات میں مقبوضہ جموں و کشمیر ،دہشتگردی ،ہیومن رائٹس اور فاٹف معاملات پر پاکستان کے امیج کو داغدار بنانا تھا،اقوام متحدہ کے موقر اور معتبر اداروں کا نام غلط طور پر

استعمال کیا گیا،بھارت نے جھوٹے پروپیگنڈے کی تشہیر کے لئے تھنک ٹینکس، محققین اور طلباء کو استعمال کیا گیا، جمہوری عمل میں بیرونی مداخلت سے متعلق یورپی یونین کی خصوصی کمیٹی کے 26 جنوری، 2021 کو ہونے والے اجلاس میں، ای یو ڈس انفولیب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ایم ڈی نے آگاہ کیا کہ پاکستان کے خلاف

ہیومن رائٹس کونسل اور جنیوا میں بیانات دلوانے کیلئے طلباء کو پیسوں سے بھرے سوٹ کیسز فراہم کیے گئے ،ہم پاکستان کے خلاف ہندوستان کے اس جھوٹے، بے بنیاد پراپگنڈے سے عالمی برادری کو مسلسل باخبر رکھتے رہے ،ہم نے پاکستان کے اندر دہشت گردی کی بھارتی منصوبہ بندی، پشت پناہی اور معاونت کے ناقابل تردید ثبوت ایک

ڈوزئیر کے ذریعے دنیا بھر کے سامنے پیش کیے ۔ نانہوںنے کہاکہ ہندوستانی جرنلسٹ ارناب گوسوامی کی منظر عام پر آنے والی وٹس ایپ چیٹ نے پاکستان کے خلاف بھارتی مذموم عزائم کو مزید بے نقاب کر دیا ہے ہم نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کی اس

منظم سازش کا نوٹس لے ۔ انہوںنے کہاکہ میں نے یورپی یونین کے اعلیٰ سطحی نمائندے کو بذریعہ خط اس صورت حال سے آگاہ کیا ،برسلز میں ہمارے سفیر یورپی اراکین پارلیمنٹ اور یورپی اداروں سے رابطہ کر کے انہیں ہندوستان کی اس سازش سے آگاہ کر رہے ہیں، ہمارے اقوام متحدہ اور جنیوا میں تعینات مستقل مندوبین، ہیومن

رائٹس مشینری کو ان بھارتی عزائم سے آگاہ کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سوئٹزرلینڈ اور بیلجیئم میں متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے انہیں ان جعلی این جی اوز کے فنڈز اور ان کی ترسیلات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے،ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خود ساختہ سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کو مقبوضہ جموں

و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ،اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک، ہمسایوں کے ساتھ معاندانہ رویے، اور بین الاقوامی رائے عامہ کو بگاڑنے کے جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے،ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپگنڈے کی تشہیر سے روکا جائے،ہم اس وقت تک اپنی کاوشیں بروئے کار لاتے رہیں گے جب تک ہندوستان کو ان جرائم کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاتا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…