اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان اور عرب اسلامی ملک کے درمیان 10 سال سے تعطل کا شکار تعلقات بحال

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مصر کے ساتھ گزشتہ 10 سال سے تعطل کا شکار تعلقات ازسر نو بحال ہو گئے ہیں۔مصر کے دورے پر موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کے ساتھ بہت اچھی نشست ہوئی، مصری صدر نے پاکستان کے لیے گراں قدر جذبات کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ صدر عبدالفتح السیسی نے وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کو سراہا، اور گزشتہ 10 سال سے مصر کے ساتھ تعطل کا شکار تعلقات ازسرنو بحال ہو گئے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے

بتایا کہ مصری صدر نے مسلم امہ سے متعلق اپنے ویژن کا اظہار بھی کیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مصری ہم منصب سامح شکری سے نشست میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، ملاقات میں ہم نے مشاورت کے ساتھ آئندہ کے لیے ایک جامع ‘روڈ میپ’ ترتیب دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مارچ میں پاکستان اور مصر کے مابین اعلیٰ سطح کا سیاسی کمیشن مشاورتی اجلاس ہو گا جبکہ اپریل میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مصر جائیں گے۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف دورہ مصر میں دفاعی تعلقات کو آگے بڑھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…